ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے مختلف وفود کا شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ممبر سازی مہم2014ء کیمپس کا دورہ
وفود نے انتظامی امور کا جائزہ لیااوررکنیت سازی کیلئے آنے عوام کی ممبر سازی پرفارمے بھرنے میں رہنمائی کی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر نصرت شوکت اور اراکین رابطہ کمیٹی کا شہر کے مختلف کیمپوں کا دورہ
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کیمپس میں نئے آنے والے ممبران کو خوش آمدید کہا اور رکنیت سازی فارم بھرنے میں ان کی رہنمائی کی
کراچی ۔۔۔14نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے وفد نے ایم کیوا یم کی رکنیت سازی مہم2014ء کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم ممبر سازی کیمپس کا دورہ کیا اور کیمپس پر رکنیت سازی کے سلسلے میں انتظامی امور کا جائزہ لیااوررکنیت سازی کیلئے آنے عوام سے ملاقات کرکے ممبر سازی پرفارمے بھرنے میں انکی رہنمائی کی۔وفد کے ارکان نے کیمپس پر موجود ایم کیوا یم کے ذمہ داران و کارکنان سے بھی فرداً فرداً ملاقات کی اورکیمپس کے انعقاد پرجناب الطاف حسین کی جانب سے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا اور آنے والے نئے ممبران کو کو خوش آمدید کہا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول کی سربراہی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، عامر خان اور کہف الوریٰ نے کراچی کے علاقے بہادر آبا د اور لیاقت آباد جبکہ ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت کی سربراہی میں ارکان رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی، احمد سلیم صدیقی نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے حیدری اور گلشن اقبال ڈسکو بیکری اسی طرح ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار ، کنور نوید جمیل ،سید امین الحق اور خالد سلطان نے کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک اور کلفٹن دو تلوار پر قائم ایم کیو ایم کے مرکزی ممبر سازی کیمپس کا دورہ کیا ۔اس موقع پرایم کیوایم میں بطور ممبر شمولیت اختیار کرنے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان ، طلبا و طالبات ، خواتین ، بزرگ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعدادمیں ممبر سازی کیمپس پر جمع تھے ۔
تصاویر