Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام ’’ ایم کیو ایم مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ ممبر سازی مہم 2014کا ملک بھرمیں آغاز کر دیا گیا


ایم کیو ایم کے زیر اہتمام ’’ ایم کیو ایم مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ ممبر سازی مہم 2014کا ملک بھرمیں آغاز کر دیا گیا
 Posted on: 11/14/2014
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام ’’ ایم کیو ایم مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ ممبر سازی مہم 2014کا ملک بھرمیںآغاز کر دیا گیا
ممبر سازی مہم2014ء کی افتتاحی تقریب نائن زیرو پر منعقد، رابطہ کمیٹی ارکان ، حق پرست عوامی نمائندوں ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران و دیگر کی شرکت
ممبر سازی مہم کیلئے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 370مرکزی اور سینکڑوں چھوٹے کیمپس قائم کئے گئے ہیں 
کراچی ۔۔۔14نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ممبر سازی مہم 2014ء کا ’’ایم کیو ایم مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘کے عنوان سے ملک بھر میں آغاز کر دیاگیاہے۔ ممبر سازی مہم 2014کی افتتاحی تقریب جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو پر منعقد کی گئی جس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ارکان رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین اسمبلی ، ایم کیو ایم کے تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس سلسلے میں نائن زیرو کے سامنے خواتین اور مردوں کیلئے علیحد ہ علیحدہ ممبر سازی کیمپ قائم کیے گئے تھے ۔ممبر سازی مہم کا افتتاح ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ممبر سازی پرفارمہ بھر کے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر محمد فاروق ستار، واسع جلیل، سید امین الحق ، احمد سلیم صدیقی ، عامر خان ، سید شاکر علی ، عارف خان ایڈوکیٹ ،خالد سلطان ، معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین، حق پرست ارکا ن قومی و صوبائی اسمبلی اور تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران نے بھی ممبر سازی پرفارمے پر کئے ۔اس سلسلے میں نائن زیرو کے سامنے انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ تنظیمی ذمہ داران موجود رہے جو قطار کے اندر اپنی اپنی باری پر ممبر سازی پر فارمے بھرتے رہے ۔ نائن زیرو پر قائم مرکزی ممبر سازی مہم کیلئے ہرے اور سفیدرنگ کے الگ الگ پرفارمے رکھے گئے ہیں جن پر متعلقہ فرد کے ضروری کوائف کے ساتھ ساتھ جدید دور کے تقاضوں کے پیش نظر سوشل نیٹ ورکس کی آئی ڈی اور ای ۔ میل ایڈریس بھی درج کئے گئے ہیں جبکہ نئے آنے والوں کی رہنمائی کیلئے پرفارمے کی پشت پر ایم کیو ایم کے منشور کے چیدہ چیدہ نکات بھی تحریر کئے گئے ہیں ۔ایم کیوایم کی جانب سے ممبر سازی مہم 2014ء کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں سمیت اندرون سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف چھوٹے بڑے علاقوں میں 370مرکزی کیمپ جبکہ سینکڑوں چھوٹے کیمپس قائم کئے گئے ہیں ۔

12/21/2024 6:46:39 AM