Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بدین میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر حملے اور توڑ پھوڑ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


بدین میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر حملے اور توڑ پھوڑ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 11/14/2014
بدین میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر حملے اور توڑ پھوڑ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
رکنیت سازی کیمپ پر حملہ ایم کیوایم کی ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔14،نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بدین میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر شرپسند عناصر کے حملے ، توڑ پھوڑ اور مغلظات بکنے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ایم کیوایم کی ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ عناصر کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بعض نام نہاد سیاسی عناصر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ فکر وفلسفہ اورنظریئے کے فروغ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی مزید کہا کہ ایم کیوایم کی ر کنیت سازی مہم کے پہلے روز ہی شرپسند عناصر کا حملہ انتہائی افسوسناک ، نفرت اور تعصب کا کھلا ثبوت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تھر کی صورتحال پر سندھ دھرتی کی نمائندگی کے دعویدار خاموش تماشائی کا کردار کررہے ہیں اورتھر میں ایم کیوایم کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی جانے والی طبی وامدادی سرگرمیوں کے باعث ایم کیوایم کو نشانہ بنا کر اپنی ناکامی اور خفت کو مٹارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ بدین میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر حملے اور توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر جمہوری طریقے سے حملہ آور ہونے والے عناصر کی سخت گرفت کی جائے ۔ 

9/30/2024 12:21:38 AM