ڈاکٹرعاصم کی قائدتحریک الطاف حسین سے ایم کیوایم پیپلزپارٹی تعلقات یاکسی بھی قسم کے سیاسی معاملات پرکوئی گفتگونہیں ہوئی۔ترجمان ایم کیوایم
فون پر ہونیوالی گفتگو میں صرف ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی گئی ۔ ایم کیوایم شعبہ اطلاعاتکے ترجمان کی وضاحت
لندن۔۔۔ 13 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ ء اطلاعات کے ترجمان نے بعض ٹی وی چینلز پرنشرہونے والی ایک خبرکے بارے میں اپنے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرعاصم کی ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوضرورہوئی ہے لیکن اس گفتگومیں صرف ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی گئی اوراس گفتگومیں ایم کیوایم پیپلزپارٹی تعلقات یاکسی بھی قسم کے سیاسی معاملات پرکوئی گفتگونہیں ہوئی۔