Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بنوں میں آئی ڈی پیز پرپولیس کی فائر نگ قابل مذمت ہے ۔ بیرسٹرمحمدعلی سیف


بنوں میں آئی ڈی پیز پرپولیس کی فائر نگ قابل مذمت ہے ۔ بیرسٹرمحمدعلی سیف
 Posted on: 11/13/2014
بنوں میں آئی ڈی پیز پرپولیس کی فائر نگ قابل مذمت ہے ۔ بیرسٹرمحمدعلی سیف
آئی ڈی پیزاپنے گھروں سے دربدرہیں،انہیں انسانی ہمدردی اوربھرپورتوجہ کی ضرورت ہے۔بیرسٹرسیف،صدرایم کیوایم خیبر پختونخوا ،فاٹا
ان متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے دوران آج جس قسم کا تشدداورظالمانہ سلوک کیاگیا ہے وہ قابل مذمت ہے 
اگرخیبرپختونخوا حکومت آئی ڈی پیزکے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتی توانہیں ظلم وتشددکانشانہ بناکرانکے زخموں پر نمک پاشی بھی نہ کرے۔ آئی ڈی پیز پر فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔بیرسٹرسیف
پشاور۔۔۔ 12 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ خیبر پختونخوا اورفاٹاکے صدربیرسٹرمحمدعلی سیف نے بنوں میں آئی ڈی پیزمیں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی اورآئی ڈپی پیزپرپولیس کی فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے اورپولیس فائرنگ سے دومتاثرین کے جاں بحق اورکئی افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹرسیف نے کہاکہ آئی ڈی پیز قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے باعث پہلے ہی اپنے گھروں سے دربدرہیں اورکیمپوں میں رہنے پر مجبورہیں جنہیں انسانی ہمدردی اوربھرپورتوجہ کی ضرورت ہے لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ ان متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے دوران آج جس قسم کا تشدداورظالمانہ سلوک کیاگیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ بیرسٹرسیف نے کہاکہ اگرخیبرپختونخوا حکومت آئی ڈی پیزکے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتی توانہیں ظلم وتشددکانشانہ بناکران کے زخموں پر نمک پاشی بھی نہ کرے۔ بیرسٹرسیف نے مطالبہ کیاکہ آئی ڈی پیز پر فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیااورزخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی۔

9/30/2024 12:19:46 AM