تھرکی سنگین صورتحال پروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورصوبائی وزراء کے بیانات’’ عذرگناہ بدترازگناہ ‘‘ ہے ۔ غازی صلاح الدین
قائم علی شاہ تھرکی سنگین صورتحال پر اپنی نااہلی کوتسلیم کرنے کے بجائے اسکی ذمہ داری دوسروں پر ڈال رہے ہیں
قائم علی شاہ تیسری مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ بنے ہیں اورپورے صوبے کے مالک ومختارہیں
دوسروں پر ذمہ داریاں ڈال کروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اوران کی حکومت اس سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی
ایم کیوایم نے ماضی میں بھی تھرمیں امدادی کیمپ قائم کئے اورآج بھی واحدایم کیوایم ہے جوتھرکے مصیبت زدہ عوام کی مددکررہی ہے
پیپلزپارٹی کی حکومت نے تھرکے عوام کوان کے حال پر چھوڑدیاہے۔غازی صلاح الدین
کراچی ۔۔۔ 12 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے معاون رکن غازی صلاح الدین نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی جانب سے تھرکی سنگین صورتحال پر اپنی نااہلی اوربدانتظامی کوتسلیم کرنے کے بجائے اس کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنا’’ عذرگناہ بدترازگناہ ‘‘ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں غازی صلاح الدین نے کہاکہ پیپلزپارٹی 40 سال سے پاکستان پرحکومت کررہی ہے ،سندھ میں یہ پیپلزپارٹی کی چوتھی حکومت ہے اور قائم علی شاہ تیسری مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ بنے ہیں اورپورے صوبے کے مالک ومختارہیں مگرتھرکی صورتحال پر پیپلز پارٹی کی حکومت نے جس بے حسی اورنااہلی کامظاہرہ کیاہے وہ ایسی حقیقت ہے جس سے پیپلزپارٹی انکارنہیں کرسکتی۔ غازی صلاح الدین نے کہاکہ تھرکے معصوم بچوں کی ہلاکت پر افسوس کرنے اوراپنی بدانتظامی اورنااہلی کاعتراف کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے وزراء کہتے ہیں کہ دوبچوں کے مرنے پر شورکیوں مچایاجارہاہے اورآج وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ فرماتے ہیں کہ بچے بھوک اوربیماریوں سے نہیں زچگی کی وجہ سے مررہے ہیں۔غازی صلاح الدین نے کہاکہ ایم کیوایم توچندسال قبل بھی جب تھرمیں قحط کی صورتحال ہوئی اور بیماریاں پھیلیں تواس وقت بھی ایم کیوایم نے وہاں جاکرطبی وامدادی کیمپ قائم کئے اورتھرکے مصیبت زدہ لوگوں کی مددکی جوریکارڈ پر موجود ہے اورآج بھی واحدایم کیوایم ہے جوتھرکے مصیبت زدہ عوام کی مددکررہی ہے لیکن پیپلزپارٹی نے تھرکے مصیبت زدہ لوگوں کی کوئی مددنہیں کی اورآج بھی اس کی حکومت نے تھرکے عوام کوان کے حال پر چھوڑدیاہے۔غازی صلاح الدین نے کہاکہ دوسروں پر ذمہ داریاں ڈال کروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اوران کی حکومت اس سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی اورپیپلزپارٹی کی حکومت کواپنی مجرمانہ نااہلی کاحساب دیناہوگا۔