سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی ہمشیرہ کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
جاوید ہاشمی سمیت مرحومہ کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار
لندن:۔۔۔12، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیت بیان میں جناب الطاف حسین نے جاوید ہاشمی سمیت مرحومہ کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ دکھ ا گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں بر ابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ بر ادشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین