سینیٹربابرخان غوری اورعادل صدیقی کی سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرارباب غلام رحیم سے کراچی میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات
ڈاکٹرارباب غلام سے رابطہ کمیٹی کی ملاقات میں تھرپارکرسمیت سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال
ڈاکٹرارباب غلام رحیم کامٹھی،چھاچھرواورتھرکے گاؤں میں قائم ہونیو الے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ریلیف کیمپوں اور طبّی وامدادی کیمپوں کے قیام پرالطاف حسین کوخراج تحسین
تھرپارکرکے علاقہ مٹھی میں سندھ کابینہ کااجلاس تھرپارکرکے عوام کے ساتھ مذاق ہے
تھرپارکرکے عوام کے ساتھ مذاق ہے جبکہ ان علاقوں کے عوام کو اجلاس کی نہیں اجناس کی ضرورت ہے
ان علاقوں کواجلاس کی نہیں اجناس کی ضرورت ہے ۔بھوک اورپیاس کے باعث تھرکے معصوم بچے بلک بلک کرجان دے رہے ہیں اورحکومت کونہ وہاں بھوک دکھائی دیتی ہے اورنہ ہی غربت
سندھ حکومت تھرپارکرمیں بھوک اور غربت کو قدرتی آفت کانام دیکراپنی جان چھڑاناچاہتی ہے،ارباب غلام رحیم
کراچی:۔۔۔12، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان وسینیٹربابرخان غوری اورعادل صدیقی نے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرارباب غلام رحیم سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اورتھرپارکرسمیت سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتفصیلی گفتگوکی۔ملاقات میں ڈاکٹرارباب غلام رحیم نے تھر میں قحط سالی پرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پرمٹھی،چھاچھرواورتھرکے مختلف گاؤں میں قائم ہونیو الے ریلیف کیمپوں اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبّی وامدادی کیمپوں کے قیام کی تعریف کی ۔انہوں نے کہاکہ تھرپارکرکے علاقہ مٹھی میں سندھ کابینہ کااجلاس تھرپارکرکے عوام کے ساتھ مذاق ہے جبکہ ان علاقوں کے عوام کو اجلاس کی نہیں اجناس کی ضرورت ہے ۔بھوک اورپیاس کے باعث تھرکے معصوم بچے بلک بلک کرجان دے رہے ہیں اورحکومت کونہ وہاں بھوک دکھائی دیتی ہے اورنہ ہی غربت بلکہ وہ اس کو قدرتی آفت کانام دیکراپنی جان چھڑاناچاہتے ہیں اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرارباب غلام رحیم کے دورحکومت میں ان کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں پران کی تعریف کی۔