ایم کیوایم کی ڈاکٹروں اور پیرا میدیکل اسٹاف کی دوسری ٹیم طبی و امدادی سرگرمیوں کیلئے تھر روانہ ہوگئی
طبی ٹیم کے ساتھ لاکھوں روپے مالیت پر مشتمل امدادی سامان، غذائی اجناس اور ادویات کی دوسری کھیپ بھی موجود ہے
رابطہ کمیٹی کے اراکین نے طبی و امدادی ٹیم کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر سے روانہ کیا
تھر کی صورتحال میں بڑھ چڑھ کر مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کرنا نہ صرف انسانیت ہے بلکہ عین عبادت ہے، رابطہ کمیٹی کی گفتگو
رابطہ کمیٹی نے تھر میں خدمات انجام دینے پر طبی و امدادی ٹیم کے ارکان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا
کراچی ۔۔۔11، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام تھر میں قحط سالی سے متاثرہ افراد کوطبی و امدادی سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم کے ساتھ لاکھوں روپے مالیت پر مشتمل امدادی سامان ، غذائی اجناس اور ادویات کی دوسری بڑی کھیپ منگل کی شب روانہ کردی گئی ۔ طبی ٹیم اور امدادی سامان کی کھیپ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر سے روانہ ہوگئی جسے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اپنی نگرانی میں روانہ کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تھرکی صورتحال میں بڑھ چڑھ کر مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کرنا نہ صرف انسانیت ہے بلکہ عین عبادت ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین کو تھر کے قحط سالی سے متاثرہ افراد کیلئے خدمات انجام دینے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔