ایم کیو ایم کے ایم او سی کے جوائنٹ انچار ج اسلم بلوچ کی والدہ اور نائن زیرو بورڈ کے رکن گلزار کے والد کی تدفین کردی گئی
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین و دیگر کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔11نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ کی والدہ محترمہ گنج خاتون کی نماز جنازہ قادریہ مسجد داد خان گوٹھ ملیر او ر تدفین دلبود قبرستان میں کردی گئی جبکہ نائن زیرو بورڈ کے کارکن گلزار کے وا لد محمد ممتازکی نماز جنازہ نورانی مسجد نارتھ کراچی میں ادا کرکے تدفین محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں کی گئی۔نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، سید شاکر علی ، سیف یار خان اور کہف الوریٰ ، ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور مقامی یونٹوں کے کارکنان ، اہل علاقہ اور مرحومین کے سوگوار لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔