Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحد ہ قومی موومنٹ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تھر کے قحط سالی سے متاثرہ مظلوم عوام کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہے


متحد ہ قومی موومنٹ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تھر کے قحط سالی سے متاثرہ مظلوم عوام کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہے
 Posted on: 11/11/2014
متحد ہ قومی موومنٹ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تھر کے قحط سالی سے متاثرہ مظلوم عوام کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہے
امدادی سرگرمیوں کے تیسرے روزخدمت خلق فاؤنڈیشن کاتھر کے تعلقہ چھاچھرو اور مٹھی میں میڈیکل و امدادی کیمپ قائم
امدادی کیمپس پر ماہر ڈاکٹرز نے مختلف امراض کے شکار سینکڑوں معصوم بچوں ، خواتین ، بزرگوں کا طبی معائنہ کرکے انہیں ادویات اور وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے ضروری مشورے فراہم کئے
امدادی کیمپ پر درجنوں مستحق خاندانوں میں اجناس بیگ، پینے کا صاف پانی ،واٹر کولر و ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین اسمبلی کے مشترکہ وفد کا طبی و امدادی کیمپوں کا دورہ، انتظامیہ اورمتاثرین سے ملاقات کیاراکین رابطہ کمیٹی عبد الحسیب ، اشفاق منگی ، افتخار رندھا وا،حق پرست اراکین اسمبلی سنجے پروانی،ڈاکٹر نگہت شکیل ،ڈاکٹر فوزیہ حمید، منجو مل بھیل ، ڈاکٹرظفر کمالی ، راشد خلجی اور پنجومل بھیل وفد میں شامل
تھر ۔۔۔۔11نومبر2014ء 
ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے متحد ہ قومی موومنٹ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تھر کے قحط سالی سے متاثرہ مظلوم عوام کی امداد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں منگل کو امدادی سرگرمیوں کے تیسرے روزخدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر کے تعلقہ چھاچھرو اور مٹھی میں میڈیکل کیمپ اور امدادی کیمپ قائم کئے گئے جہاں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے قحط کے سبب مختلف امراض کا شکار سینکڑوں معصوم بچوں ، خواتین ، بزرگوں کا مفت طبی معائنہ کرکے انہیں ادویات فراہم کی گئیں اور وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے ضروری مشورے فراہم کئے گئے جبکہ امدادی کیمپ پر آنیوالے بھوک و افلاس کا شکار درجنوں مستحق خاندانوں میں اجناس بیگ، خشک دودھ ، پینے کا صاف پانی ،واٹر کولر و ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی و حق پرست ارکان اسمبلی کے مشترکہ وفد نے میڈیکل و امدادی کیمپس کا دورہ کیا اور فرائض کی انجام دہی میں مصروف ڈاکٹرز ، پیرا میڈکل اسٹاف اور امدادی عملے کے اہلکاروں سے ملاقات کرکے انہیں تھر کے معصوم عوام کو بہترین طبی و امدادی سہولیات کی فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی عبد الحسیب ، اشفاق احمد منگی ، افتخار اکبر رندھا وا، معاون رابطہ کمیٹی وسیم اختر ، غازی صلاح الدین ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سنجے پروانی،ڈاکٹر نگہت شکیل ،ڈاکٹر فوزیہ حمید، منجو مل بھیل ، ڈاکٹرظفر کمالی ، راشد خلجی ، پنجومل بھیل اور ایم کیو ایم کے مختلف مرکزی شعبہ جات کی خواتین و مرد کارکنان وفد میں شامل تھے۔وفد کے اراکین نے متاثرین سے ملاقات کر کے انکے مسائل جانے اور انہیں ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر کیمپ پر آنے والے افراد نے طبی و غذائی اجناس کی فراہم پر جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کی درازئ عمر اور صحت و تندرستی کیلئے دعائیں دیں ۔

11/23/2024 1:56:23 AM