مخیرحضرات آگے آئیں اورتھرمیں قحط سالی کا شکار عوام کی دل کھل کرمددکریں اوراس حوالے سے ایم کیوایم کاساتھ دیں،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
ایم کیوایم تھرمیں سیاست نہیں کررہی بلکہ قائدتحریک کے فکروفلسفے کے مطابق تھرکے بلکتے سسکتے عوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے
طبّی وامدادی سامان کے ہمراہ ایم کیوایم کاوفدمنگل کوتھرکے علاقے چھاچھروپہنچے گا
خدمت خلق فاؤنڈیشن اورمیڈیکل ایڈکمیٹی کے تعاون سے تھرمیں جلدفیلڈاسپتال قائم کریگی
اس وقت تھرمیں بہت زیادہ ڈاکٹرزکی ضرورت ہے،وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف تھرکی دردناک صورتحال کافوری نوٹس لیںاورصحت کے سنگین مسئلے کومستقل حل کرنے کے لئے ڈاکٹرزکو تھربھیجیں سیدقائم علی شاہ کراچی میں اپنے محل نماوزیراعلیٰ ہاؤس سے باہرنکلیں اورتھرکے کیمپ پرجاکربیٹھیں،تھرمیںآٹے کی بوریوں سے مٹی برآمدہورہی ہے
سندھ حکومت جواب دے کہ وہ کون لوگ ہیں جن کی نااہلی اورکرپشن کی وجہ سے تھرکے عوام اس صورتحال سے دوچارہورہے ہیں
تھرکول پروجیکٹ پرسیاست بندکی جائے اورتھرکے عوام کواس کاحقدار قرار دیاجائے
ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی ارکان رابطہ کمیٹی محمدواسع جلیل اوروسیم اخترکے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔10، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم خدمت خلق فاؤنڈیشن اورمیڈیکل ایڈکمیٹی کے تعاون سے تھرمیں جلدفیلڈاسپتال قائم کریگی ،ایم کیوایم تھرمیں سیاست نہیں کررہی بلکہ تھرکے بلکتے سسکتے عوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے ۔وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف تھرکی دردناک صورتحال کافوری نوٹس لیں۔انہوں نے کہاکہ سیدقائم علی شاہ کراچی میں اپنے محل نماوزیراعلیٰ ہاؤس سے باہرنکلیں اورتھرکے کیمپ پرجاکربیٹھیں،اب وقت آگیاہے کہ سندھ حکومت جواب دے کہ وہ کون لوگ ہیں جن کی نااہلی اورکرپشن کی وجہ سے تھرکے عوام اس صورتحال سے دوچارہورہے ہیں تھرکول پروجیکٹ کوسیاست اورکرپشن کی نظرکیاجارہاہے جس پر فوری طورپرکام شروع کرکے تھرکے لوگوں کی زندگی میں خوشحالی لائی جاسکتی ہے اورمقامی لوگوں کوروزگارفراہم کیاجاسکتاہے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام خصوصاًمخیرحضرات سے اپیل ہے کہ وہ آگے آئیں اورتھرمیں قحط سالی کا شکار عوام کی مددکریں اوراس حوالے سے ہماراساتھ دیں اورتھرمیں صحت کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پرحل کرنے کے لئے تھرسے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرزکو تھرمیں بھیجیں،طبّی وامدادی سامان کے ہمراہ ایم کیوایم کاوفدمنگل کوتھرکے علاقے چھاچھروپہنچے گا۔ان خیالات اظہار ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی ارکان رابطہ کمیٹی محمدواسع جلیل اوروسیم اختر کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے تھرکی دردناک صورتحال کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز آپ میں اکثرلوگ ایم کیوایم کے وفدکے ہمراہ تھرکاآنکھوں دیکھا حال جان چکے ہیں اورآپ لوگوں نے پاکستان سمیت دنیابھرکی عوام کوتھرکی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا جہاں غربت،بھوک،افلاس اورقحط نے ڈیرے ڈال رکھیں ہیں اور ہر طرف موت کا رقص جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی میڈیاپرجب تھرکی سنگین صورتحال کے حوالے سے ایک مرتبہ پھرخبریں چلناشروع ہوئی اورکیمرے کی آنکھ نے دنیا بھر کے عوام کوتھرکی صورتحال کاجیتاجاگتامنظردیکھایاتوحکومت سندھ نے انتہائی ہٹ دھرمی اوربے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سے انکارکیا۔انہوں نے کہاکہ رابطہ کمیٹی، حق پرست عوامی نمائندے ،میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان،خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کار ،ایم کیوایم کے ذمہ داران پرمشتمل ایم کیوایم کے امدادی وفدنے صحافیوں کے ہمراہ تھرکے علاقے مٹھی پہنچاتوجوکچھ ہم نے تھرکی صورتحال کے حوالے سناتھاتھرکی صورتحال اس سے کہیں زیادہ دردناک اورپیچیدہ نظرآئی، وہاں صحت کے حوالے سے جوبھی معاملات ہیں وہ انتہائی دردناک صورتحال اختیارکرچکے ہیں لوگوں کے پیٹ ان کی کمروں سے لگ گئے ہیں۔ ایم کیوایم کا وفد اپنے ہمراہ ایک کروڑروپے سے زائدمالیت کی بھاری مقدارمیں غذائی اجناس اورجان بچانے والی ادویات لیکرتھرپہنچاتھابلکہ وہاں میڈیکل کیمپ بھی لگایا تھا لیکن تھراوراس کے لوگوں کی صورتحال دیکھ کروہ بھاری مقدارمیں ادویات اورغذائی اجناس بھی ہمیں بہت کم لگی جوہم لیکرگئے تھے لہٰذاہم پاکستان کے کونے کونے میں موجود دردمند لوگوں این جی اوز،،فلاحی ادارے،سماجی انجمنیں اور لاکھوں کی تعدادمیں وہ مخیرحضرات جوتھرکے عوام کی مددکرناچاہتے ہیں ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خودتھرجاکروہاں کا منظر دیکھیں اورایس اوایس کااعلان کرتے ہوئے تھرکے قحط زدہ عوام کی زیادہ سے زیادہ مددکریںیاپھروہ ہمارے ساتھ ملکراس کارخیرمیں حصہ لیں۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایم کیوایم نے تھرمیں تین روزہ طبّی وامدادی کیمپ لگایالیکن ہمیں ایسامحسوس ہورہاہے کہ یہ تین دن بھی کم ہیں لہٰذاحالات کی سنگینی کو مدنظررکھتے ہوئے ایم کیو ایم نے فیصلہ کیاہے کہ وہ تھرمیں اپنے فلاحی کام مزید بڑھاوادے اورتھرمیں مستقل بنیادوں پرکیمپ قائم کیاجائے۔انہوں نے بتایاکہ آج قائدتحریک الطاف حسین نے تھرمیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہاہے کہ آج جوکچھ بھی ایم کیوایم کے پاس ہے یااس کے بس میں ہے ایم کیوایم تھرکے عوام کے لئے وقف کر دے اور مخیرحضرات بھی اس سلسلے میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہاکہ تھرمیں عورت ،بچہ بزرگ اورجوان قحط کی وجہ سے افلاس کاشکارہے گزشتہ روزکے طبّی و امدادی سرگرمیوں کے دوران ہم نے ایک ایسی بزرگ خاتون کوپانی ،غذاء پہنچائی جس کی ہڈیاں بھی بھوک سے ٹیڑی ہوگئی تھی جبکہ اس کاشوہردس دنوں سے خوراک نہ ملنے کی وجہ سے پہلے ہی بھوک سے فوت ہوچکاتھا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ تھرمیںآٹے کی بوریوں سے مٹی برآمدہورہی ہے حکومت سندھ بتائے کہ وہ کونسے وزراء تھے جن کی کرپشن کے باعث تھرکے عوام اس طرح کے سنگین حالات کاشکارہیں وہ تمام ڈاکٹرزجنہوں نے تھرکے ڈومیسائل سے فائدہ اٹھایاہے ان کوپابندکیاجائے کہ وہ تھرمیں ڈیوٹیاں انجام دیں،تھرکول پروجیکٹ پر سیاست ہورہی ہے اورکھیل کوبندکرکے تھرکے عوام کواس کاحقدار قراردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ تھرمیں پانی بھی شدیدکمی ہے ایم کیوایم اس حوالے سے ماہرین سے صلاح مشورے کرکے تھرمیں ہنگامی بنیادوں پرٹیوب ویل جیسے منصوبے لگانے کے لئے ریسرچ کررہی ہے۔ ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے تھرمیں سنگین حالات کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیابھرکے عوام کو آگاہ کرنے پرمیڈیاکے نمائندوں اور چینلز مالکان کابھی تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔
Sindh govt is neglecting situation in Thar & is... by MQMOfficial