عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ مذہبی رواداری کا قیام ایم کیوایم کی اولین ترجیح ہے
حیدرآباد۔۔۔07 جنوری2013 ء
سرور کائناتؐ کی محبت ہماری ایمان کی بنیادی شرط ہے اور انکی آمد کا جشن اہل ایمان شایان شان طریقہ سے مناتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے انجمن فدائیا ن رسول ﷺ کی جانب سے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جامع مسجدمصطفی لظیف آباد میں ہونے والے مشاروتی اجلاس میں علماء اکرام اور مختلف انجمنوں کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں مفتی احمدمیاں برکاتی ،مفتی علامہ عظمت علی شاہ سمیت دیگر علماء اکرام اورمختلف انجمنوں کے عہدیداران کثیر تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ہر مذہبی مواقع پر آپ کی خدمت کیلئے حاضر ہوتی ہے اور اس بار بھی آپ کے درمیان ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ حق پرست نمائندوں کے ذریعے آپ کے تمام مسائل کے حل کی پہلے ہی قائد تحریک جناب الطاف حسین حق پرست نمائندوں کو ہدایت جاری کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ مذہبی رواداری کا قیام بھی ایم کیوایم کی اولین ترجیح ہے ۔
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادزون کی سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
حیدرآباد۔۔۔07 جنوری2013 ء
متحدہ قو می موومنٹ حید ر�آبا د کے زونل محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں ایم کیوایم شعبہ اکاؤنٹ حیدرآباد زون کے آفس سیکریٹری محمد طارق انکے بھائی اور ایم کیوایم حیدرآباد زون سیکٹر اے کے کارکن سکندرغوری سے انکی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کے درجات کو بلند فرمائے اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)
ایم کیو ایم بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب انسانیت کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کامران اختر
گلبرگ لاہور میں مختلف کرسچین تنظیمی کے رہنماؤں اور پاسٹرز سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال
کرسچین کمیونٹی کے رہنماؤں کا سفر انقلاب کے لانگ مارچ کی حمایت اور بھرپور شرکت کا اعلان
لاہور۔۔۔۔۔7 جنوری2013
متحدہ قومی موومنٹ کی پنجاب کمیٹی کے رکن اور سابق ٹاؤن ناظم بلدیہ کامران اختر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب انسانیت کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور قائد تحریک الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے کرسچین سمیت دیگر تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ لاہور میں مختلف کرسچین تنظیموں کے رہنماؤں اور پاسٹرز سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پاکستان کرسچین لیگ کے چیئرمین ساجد سموئیل، رہنماء لیاقت بھگت ، پاسٹر خرم شکیل اور چوہدری امین مسیح سمیت دیگررہنماء موجود تھے۔ ایم کیو ایم کے وفد میں سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن بسمہ آصف سکھیرا، اراکین صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب بشپ جاوید انجم ، منور حفیظ شاہد اور لاہور زونل انچارج ملک وسیم کھوکھر شامل تھے۔ کامران اختر نے کرسچین رہنماؤں کو 14 جنوری کے سفر انقلاب کے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی جسے ساجد سموئیل و دیگر نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم فرسودہ ، جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام سے چھٹکارے اور پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے اس لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے ۔ مسیحی رہنماؤں نے اقلیتوں خاص طورپر مسیحی برادری کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
۔14جنوری کو ہونے والا لانگ مارچ پاکستان کے مظلوم عوام کی تقدید بدل دیگا
جناب الطاف حسین نے ملک پر قابض جاگیردار وں ووڈیروں اور سرمایہ داروں کے ظلم و ستم کے مکمل خاتمہ اور انتخابی نظام میں اصلاحات کیلئے عوامی لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کیاہے
حیدر آباد زون کے انچارج محمد شریف کا سیکٹر ایچ اور بی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔07 جنوری، 2013 ء
قائدِ تحریک جناب الطاف حسین نے ملک پر قابض جاگیردار وں ووڈیروں اور سرمایہ داروں کے ظلم و ستم کے خاتمہ اور انتخابی نظام میں اصلاحات کیلئے عوامی لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کیا اور 14جنوری کا لانگ مارچ پاکستان کے مظلوم عوام کی تقدید بدل دیگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم حیدرآبادکے زونل انچارج محمد شریف نے سیکٹر۔H,B میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقارعلی خانزادہ ، اراکین زونل کمیٹی مبین احمد، ظفر احمد صدیقی سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ قائدِ تحریک اور شیخ السلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا اتحاد ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ و وڈیرانہ نظام کی تبدیلی کی نوید دے رہا ہے اور بہت جلد ملک میں عوامی انقلاب برپاہ ہوگا اور یہ عوامی انقلاب ملک میں گزشتہ 65 سالوں سے عوام کا استحصال کرنے والوں کو مستردکردیگااور اس انقلابی جدوجہد کی بدولت ملک کے غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں تک رسائی حاصل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک میں رائج گلے سٹر ے نظام کو ختم کر کے عوام کی بحالی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے جو ارادہ کیا ہے اس کام کو پایہء تکمیل تک پہنچانے اورعوام کو غربت و افلاس سے نجات اور امن و امان کے قیام کو مستقل بنیاد پر قائم کرنے کیلئے انقلاب کا راستہ اختیار کیا ہے ۔قائد تحریک اور علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں ملک کے 18کروڑعوام کے مسائل حل کیلئے انکاحق پرستانہ ایجنڈے سے عوام متفق ہے لہذ ا 14 جنوری کو ہونے والا لانگ مارچ یقینایہ ہی وہ حقیقی انقلاب ہے جو ملک میں غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کو انکے جائز حقوق کے حصول میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔
پاکستان سے کرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمہ تک ایم کیوایم کی جدوجہد جاری رہے گی۔ یاسر علی
انصاف پر مبنی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں خلافت راشدہ کے دور کی عکاسی ہو ۔ ڈسٹرکٹ انچارج اسلام آباد
اسلام آباد۔۔۔6، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ انچارج یاسر علی نے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے کرپٹ معاشرے کی اصلاح، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ،سرمایہ دارانہ نظام اور کرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمہ کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے اورکرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمہ تک ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد جاری رہے گی ۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ آفس اسلام آباد میں آئے ہوئے مختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر اسلام آباد کمیٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا آج کی جدید دنیا میں انصاف پر مبنی ایسا نظام قائم کرنا ہے کہ جس میں خلافت راشدہ کے دور کی عکاسی ہو اورسب کو حق و انصاف ملے ۔انہوں نے کہاکہ ممکن ہے کہ ہم پاکستان کے دشمنوں کے مقابلے میں کمزور ہوں لیکن اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کا حال جانتا ہے ، اللہ تعالیٰ کو کامل علم ہے کہ ہم پاکستان کو لٹیرے اور بدعنوان عناصر سے پاک کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہمارا ملک صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی شاہرہ پر گانزن ہوسکے اور ہمیں کامل یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری مدد ضرورکرے گا۔
کاروان انقلاب اسلام آباد پہنچ کر پاکستان کے فرسودہ اور گلے سڑے نظام کو بدل کر رکھ دے گا۔ محمد نعیم
ملک میں رائج جاگیردارانہ، وڈیرانہ، سرمایہ دارانہ اور کرپٹ فرسودہ سیاسی نظام کے دن بس اب گنے جا چکے
کارکنان انقلاب پاکستان میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ صوبائی تنظیمی کمیٹی(پنجاب)
راولپنڈی :۔۔۔۔7،جنوری2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ صوبائی تنظیمی کمیٹی (پنجاب) کے جوائنٹ انچارج محمد نعیم نے کہا کہ طویل ، کٹھن، صبر آزما اور قربانیوں سے بھری جد و جہد نے بلا آخر پاکستان میں انقلاب کی راہیں ہموار کر دی ہیں اور انقلاب کا یہ کارواں اب اسلام آباد پہنچ کر پاکستان کے فرسودہ اور گلے سڑے نظام کو بدل کر رکھ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ، سرمایہ دارانہ اور کرپٹ سیاسی نظام کے دن گنے جا چکے ہیں انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو رابطہ کمیٹی کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 14 جنوری پاکستان میں غریب اور متوسط طبقے کے انقلاب کا دن ہے ۔ اس اجلاس میں ایم کیو ایم صوبائی تنظیمی کمیٹی (پنجاب) کے جوائنٹ انچارج محمد رفیق،ممبر طاہرمحمود،ممبر جاوید چیمہ ،راولپنڈی زون ، ڈسٹرکٹ ، تحصیل کے انچارجز و اراکین کمیٹی اور کارکنان نے بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ انقلاب پاکستان میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی تنظیمی کمیٹی (پنجاب) کے جوائنٹ انچارج محمدرفیق نے کہا کہ ایم کیو ایم غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے اور سفر انقلاب میں آنے والے اخراجات کے لئے عطیات جمع کرنے کی مہم جاری ہے انہوں نے صوبائی تنظیمی کمیٹی (پنجاب) کی طرف سے لانگ مارچ کے عطیہ بکس میں اپنا حصہ بھی ڈالا۔صوبائی تنظیمی کمیٹی (پنجاب) کے ممبرطاہر محمود نے کہا کہ سفرانقلاب کی کامیابی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کا کردار اہم ترین ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب ملک میں نظام کی تبدیلی کے اس عمل میں اپنا حصہ لازمی ڈالیں ۔ صوبائی تنظیمی کمیٹی (پنجاب) کے ممبرجاوید چیمہ نے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو تلقین کی کہ وہ گھر گھر جاکر انقلاب کا پیغام پہنچائیں۔ اجلاس میں شریک شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان میں آنیوالے انقلاب کی کامیاب کیلئے عظیم مقصد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
ملک بچانا ہے تو قائد تحریک جناب الطاف حُسین کے وژن کے مطابق کرپٹ اور موروثی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا
جاگیرداروں ، وڈیروں ، سرمایہ داروں اور موروثی سیاستدانوں نے مل کر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے، فرید احمد خان
میرپور خاص۔۔۔۔۔7جنوری، 2013ء
جاگیرداروں ، وڈیروں اور ملکی دولت کی لوٹ مار کرکے راتوں رات سرمایہ دار بننے والوں نے ملک میں کرپٹ موروثی سیاست کو فروغ دیا۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں ، وڈیروں ، کرپشن کی پیدوار سرمایہ داروں اور کرپٹ موروثی سیاستدانوں نے مل کر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔ کسی بھی قوم کا مستقبل اُسکے نوجوان ہوتے ہیں جبکہ ہمارے یہاں نوجوانوں کو نہ ختم ہونے والے مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے باقائدہ منظم سازش کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کا حصول اتنا دشوار کردیا گیا ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ ملک کی صنعتیں اور کارخانے تباہی کا شکار ہیں، جسکے سبب ترقی کا عمل رُک چکا ہے ، وطن عزیز میں پائے جانے والے قدرتی وسائل کو جس بیدردی سے لوٹا جارہا اُسکی مثال نہیں ملتی بے روزگاری اور بھوک نے لوگوں کو اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی معاشرے میں طاقتور لوگ غریب اور مجبور لوگوں کا استحصال کرنے لگیں اور ان پر خوشحالی اور عزت سے زندگی گزارنے کے دروازے بند کردئے جائیں تو پھر ایسے معاشرے میں تبدیلی ناگزیر ہوجایا کرتی ہے اور پھر گلی محلوں اور سڑکوں پر انقلاب انقلاب کی صدائیں گونجنے لگتیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ترقی ، خوشحالی اور خود مختاری ناگزیر ہوچکی ہے اور ان حالا ت میں اگر ملک بچانا ہے تو پھرایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین کے وژن کے مطابق عمل کرتے ہوئے کرپٹ اور موروثی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا اور غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایماندار اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو انکا حق دلانا ہوگا وگرنہ وہ دن دور نہیں جب ملک کے نوجوان اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے جاگیرداوروں ، وڈیروں ، سرمایہ داروں اور کرپٹ موروثی سیاستدانوں کے تخت گرائیں گے اور تاج اُچھالیں گے۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ ملک بھر کی عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے ۔ سید محمد علی شاہ
ٹنڈو الہ یار۔۔۔۔۔ 7 جنوری2013ء
انقلابی لانگ مارچ کی متوقع کامیابی کے خوف نے دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کو شدید خوف اور بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ نے یونٹ 2-Aمیں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے انتہائی پرعزم انداز میں کہا کہ استحصالی قوتیں تمام تر ہتھکنڈوں اور منفی ، بے بنیاد اور بے سروپا پروپیگنڈوں کے باوجود عوام کے دلوں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محبت مٹانا تو کجا کم بھی نہیں کرسکی ہیں۔ اس موقع پر انکے ہمراہ موجود اراکین زونل کمیٹی ثاقب احمد خانزادہ اور ارسلان خانزادہ نے بھی شرکاء سے مختصر گفتگو کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر ریاستی جبر و ستم کے باوجود ایم کیو ایم نے ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرنے کا سلسلہ ہر دور میں جاری و ساری رکھا ۔ جرم حق پرستی کی پاداش میں ایم کیو ایم کے خلاف نت نئی سازشوں اور الزام تراشیوں کا سلسلہ روز اول کی طرح آج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے فرسودہ سیاسی نظام کی تبدیلی کے نعرے بلند ہونا اس حقیقت کی دلیل ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ ملک بھر کی عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے ۔ اٹھانوے فیصد غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی عوام اب اس حقیقت سے بخوبی واقف ہو چکی ہے کہ انہیں فرسودہ جاگیردارانہ نظام سے قائد تحریک الطاف حسین ہی نجات دلا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 14جنوری کا مارچ پاکستان کو غاصبوں ، لٹیروں اور موروثی سیاست کے علمبرداروں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلانے کا باعث ہو گا۔ اور اس دن پاکستان کی عوام ایک نئی تاریخ رقم کر کے پاکستان کو حقیقی جمہوریت کی شاہراہ پر گامزن کریں ۔