ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے ،وہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔الطاف حسین
پاکستان کے عوام گواہ ہیں کہ تمام ترسازشوں کے باوجود میں نے جمہوریت کی بقاء کی خاطر صدرآصف زرداری کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ پیپلزیوتھ یوکے کے عہدیداروں اورکارکنوں سے گفتگو
وفدمیں پیپلزیوتھ یوکے کے چیئرمین نعیم عباسی، جنرل سیکریٹری ریاض کمریو اورمختلف شہروں کے عہدیداران شامل تھے
جمہوریت کی بقاء کیلئے آپ نے جوقربانیاں دی ہیں اور صدرآصف زرداری کاجس طرح ہرمشکل وقت میں ساتھ دیاہے اسکی ہم قدرکرتے ہیں،پیپلزیوتھ کے عہدیداروں کی قائدتحریک الطا ف حسین سے گفتگو
لندن ۔۔۔ 6 جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک جمہوریت پسندجماعت ہے اوروہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روزپیپلزیوتھ یوکے کے عہدیداروں اورکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جوایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرے میں شرکت کیلئے آئے تھے۔وفد میں پیپلزیوتھ یوکے کے چیئرمین نعیم عباسی، جنرل سیکریٹری ریاض کمریو اورمختلف شہروں کے عہدیداران شامل تھے۔جناب الطا ف حسین نے اظہاریکجہتی کے طورپر ایم کیوایم کے مظاہرے میں شرکت پر پیپلزیوتھ کے تمام عہدیداروں اورکارکنوں کا دلی شکریہ اداکیااورانہیں خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان کئی امتحانوں سے گزراہے،ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کولڑانے اوران کے اتحادکوختم کرانے کی بھی کئی سازشیں کی گئیں لیکن پاکستان کے عوام گواہ ہیں کہ تمام ترسازشوں کے باوجود میں نے جمہوریت کی بقاء کی خاطر صدرآصف زرداری کا ساتھ نہیں چھوڑااورجمہوریت کاسفرچلتارہا ۔انہوں نے کہاکہ ہم جمہوریت پسندہیں اورجمہوریت کی بقاء اوراسکے فروغ کیلئے ہم اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔ اس موقع پر وفدمیں شامل پیپلزیوتھ کے عہدیداروں نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں جمہوریت کی بقاء کیلئے آپ نے جوقربانیاں دی ہیں اور صدرآصف زرداری کاجس طرح ہرمشکل وقت میں ساتھ دیاہے اسکی ہم قدرکرتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہمارے دل میںآپ کا بہت احترام ہے۔وفدنے اس یقین کااظہارکیاکہ جمہوریت کے استحکام کیلئے مفاہمت اور تعاون کایہ سفرجاری رہے گا۔
عوام میں شعوری بیداری کے عمل سے پنجاب کے حکمرانوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، الطاف حسینحکومت پنجاب کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کا عمل غیرجمہوری ہے
،۔14، جنوری کاعوامی مارچ ظالم وجابرجاگیرداروں کی مفاد پرستانہ سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا
لندن ۔۔۔۔6، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حکومت پنجاب کی جانب سے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کوغیرجمہوری اور غیرآئینی قراردیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ استحصالی قوتیں ،عوامی لانگ مارچ سے شدید خوف کا شکار ہیں اورعوام میں شعوری بیداری کے عمل سے پنجاب کے حکمرانوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ سرکاری وسائل استعمال کرکے اسٹیٹس کو، کے خاتمہ کی جدوجہد کرنے والے کارکنان وعوام کو ہراساں کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے پنجاب کے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ فرسودہ نظام کے خاتمہ کیلئے جمہوری اورآئینی جدوجہد کرنے والے کارکنوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کردے اور یاد رکھے کہ پاکستان کے فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام اور موروثی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں اور انشاء اللہ 14، جنوری کاعوامی مارچ ظالم وجابرجاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کی مفاد پرستانہ سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
جماعت اسلامی کے سابق امیرقاضی حسین احمد کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہارتعزیت
قاضی حسین احمد کے انتقال سے پاکستان کے عوام علم وفن کا منبع، بصیرت افروز سیاسی رہنما، حقائق کی روشنی میں فیصلہ کرنے والی شخصیت، دیانتدار، ایماندار، فرض شناس اور عجزوانکساری کی پیکر شخصیت سے محروم ہوگئے
ان کے انتقال سے پیدا ہونے والاخلاء آسانی سے پرنہیں ہوگا، ان کی بھرپورکمی کو ہرذی شعور انسان ہمیشہ محسوس کرتا رہے گا
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
جماعت اسلامی کے مرکز المنصورہ لاہور فون کرکے جماعت اسلامی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی اظہار تعزیت
لندن۔۔۔5، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جماعت اسلامی کے سابق امیر اور بزرگ سیاسی رہنما قاضی حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ (انا للہ وانا الہ راجعون)۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سابق امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے انتقال سے پاکستان کے عوام علم وفن کا منبع، بصیرت افروز سیاسی رہنما، حقائق کی روشنی میں فیصلہ کرنے والی شخصیت، دیانتدار، ایماندار، فرض شناس، اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ دنیا کی ہرنعمت سے مالامال شخصیت، محبت اور عجزوانکساری کی پیکر شخصیت سے محروم ہوگئے۔ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والاخلاء آسانی سے پرنہیں ہوگا، ان کی بھرپورکمی کو ہرذی شعور انسان ہمیشہ محسوس کرتا رہے گا۔جناب الطاف حسین نے قاضی حسین احمد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قاضی حسین احمد کو مغفرت فرمائے ، ان کے صغیرا کبیرا گناہوں کو معاف کرے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے، مرحوم کے تمام لواحقین، جانثاروں اور ہمدردوں کو یہ المناک صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین ثمہ آمین)
دریں اثناء جناب الطاف حسین نے جماعت اسلامی کے مرکز المنصورہ لاہور فون کرکے جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کے انتقال پر جماعت اسلامی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی دلی تعزیت کا اظہارکیا۔
قاضی حسین احمد کے صاحبزادے آصف لقمان سے الطاف حسین کا ٹیلی فون پر اظہار تعزیت
قاضی حسین احمد کے انتقال سے ملک ایک زیرک سیاستداں ، عالم ، مشفق استاد اور تاریخ داں سے محروم ہوگیاہے، الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں آپ نے یادرکھا اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے ، آصف لقمان
لندن۔۔۔5، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جماعت اسلامی کے سابق امیرقاضی حسین احمد کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی کو فون کرکے ان کے والد کے انتقال دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے مرحوم کے صاحبزادے سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ قاضی حسین احمد کی پوری زندگی اسلامی تعلیمات کے فروغ میں گزرگئی اور انہوں نے طویل علالت کے باوجود اپنے مشن کو جاری وساری رکھا۔ قاضی حسین احمد ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ، ان کے انتقال سے ملک ایک زیرک سیاستداں سے ہی نہیں بلکہ ایک عالم دین ، مشفق استاد، غوروفکر کرنے والی ہستی ،محقق اور تاریخ داں سے محروم ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ جب قاضی صاحب علیل تھے اور لندن میں زیرعلاج تھے تو میں نے خود اسپتال جاکران کی عیادت کی تھی اوران کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر دلی صدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے آصف لقمان سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے کہاکہ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قاضی حسین کے صغیرا کبیرا گناہوں کی مغفرت فرمائے ، انہیں کرو ٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، تمام سوگوارلواحقین اورجماعت اسلامی کے کارکنان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)
قاضی حسین احمد مرحوم کے صاحبزادے آصف لقمان نے اظہارہمدردی پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ نے یادرکھا اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے ،اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیرعطا فرمائے۔انہوں نے جناب الطاف حسین سے درخواست کی کہ آپ میرے والدکے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کریں۔
ایم کیوایم صحافیوں کے حقوق کیلئے آوا ز بلندکرتی رہے گی ، ڈاکٹر فاروق ستار
ملک کو بچانا ہے تو اس کی تعمیر و ترقی غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہاتھوں میں دینا ہوگی
ایم کیوایم میں پوزیشن اور ذمہ داریوں کا کوئی تضاد نہیں ہم سب ایک ہیں ، صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل انہیں با اختیار بنانا ہے، حیدر عباس رضوی
ایم کیوایم نے صحافیوں کے مسائل کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے جسے ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں،پرویز شوکت
ایم کیوایم حق بات کرنے سننے اور سہنے والی جماعت ہے ، ہم اُمید کرتے ہیں کہ صحافیوں کے مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کرے گی، امین یوسف
آج کی تقریب میں صحافیوں کے مسائل پر سحر حاصل گفتگو کی گئی ہے، فہیم صدیقی
ایم کیوایم کے زیر اہتما م لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ملک بھر سے آئے ہوئے پی ایف یو جے، یوجے ایس اور اپنیک کے عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں عشائیہ سے مقررین کااظہار خیال
کراچی :۔۔۔ 6، جنوری 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ صحافی برادر ی کا طبقہ غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے ، صحافیوں کے مطالبات اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے آوا ز بلند کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک منقسم ہوگیا ہے ، ترقی و خوشحالی اور خود مختاری نا گزیر ہوگئی ہے ، ایسی صورتحال میں اگر ملک کو بچانا ہے تو اس کی تعمیر و ترقی غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہاتھوں میں دینا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک بھر سے آئے ہوئے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں پی ایف یو جے ، یوجے ایس اور اپنیک کے عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں عشائیہ سے اظہارِ خیا ل کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست وزراء ، ارکان پارلیمنٹرین ، مختلف شعبہ جات کے ارکان ،ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل واراکین کمیٹی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے حقوق انتہائی حساس نوعیت کے ہیں لہٰذا اس کے حل کیلئے عملی کردا ر ادا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ 14جنوری 2013ء کے لانگ مارچ کے بعد ملک میں تبدیلی کاآغاز ہوگا، قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے صحافیوں کے وویج بور ڑ ایوارڈ کے دیرینہ مسئلے کیلئے آواز بلند کی ہے ۔اس موقع پر حیدر عباس رضوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے عشائیہ میں شریک شرکا ء کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم میں پوزیشن اور ذمہ داریوں کا کوئی تضاد نہیں ہم سب ایک ہیں ، صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل انہیں با اختیار بنانا ہے اور صحافیوں میں اعتماد پید ا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم صحافیوں میں اعتما د پیدا کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی اور ایم کیوایم حکومت میں ہو یا حکومت سے باہر صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز اُٹھاتی رہی ہے ۔عشائیہ سے پی ایف یوجے کے صدر پرویز شوکت نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے صحافیوں کے مسائل کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے جسے ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں ، ایم کیوایم اُصول پر ست جماعت ہے جس نے مظلوموں کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے وویج بورڈ ایوارڈ کے مسئلہ پرہماری آواز سے آواز ملائی اور اسے ایوانِ بالا میں پہنچایا ۔انہوں نے صحافیوں کو طبقہ غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے انکے حقوق بھی عا م آدمی کی طرح ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہر پلیٹ فارم پر صحافیوں کا ساتھ دیا ہے جس پر ہم صحافی برادری ان کے بے حد مشکور ہیں ۔ اس موقع پر پی ایف یوجے کے جنرل سیکرٹری امین یوسف نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم نے 98فیصد طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ، صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے ایم کیوایم کا کردار واضح ہے ، ایم کیوایم حق بات کرنے سننے اور سہنے والی جماعت ہے ، ہم اُمید کرتے ہیں کہ صحافیوں کے مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کرے گی ۔اس مو قع پر کے یو جے کے جنر ل سیکرٹری فہیم صدیقی نے کہاکہ آج کی تقریب میں صحافیوں کے مسائل پر سحر حاصل گفتگو کی گئی ہے،ایم کیوایم نے ہمیشہ صحافیو ں کے حقوق اپنا مثبت اور عملی کردار ادا کیا ہے جس سے کوئی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ عشائیہ کی نظامت ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے جوائنٹ انچارج قمر منصور نے انجام دیں ۔بعدازا ں عشائیہ میں صحافیوں کی یونین کے عہدیداران کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر کردہ اور تنظیمی جدوجہد مشتمل کتابیں بھی پیش کی گئیں ۔
تنظیم العلماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری قاری اللہ داد کی سربراہی میں علمائے کرام اور قاری حضرات پر مشتمل 25رکنی وفدکی نائن زیرو پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
جناب الطاف حسین دین اسلام کیلئے اپنے آپ کو وقف کررہے ہیں، اسلامی انقلاب کیلئے ہم ان کے ساتھ ہیں ، قاری اللہ داد
علمائے کرام اور مدارس کے طلباء سے جناب الطاف حسین کی محبت اور عقیدت کا رشتہ پاکستان کیلئے مثبت ثابت ہوگا ، وسیم آفتاب
تنظیم العلماء پاکستان کے وفد کا نائن زیرو پر شاندارا ستقبال ، کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ،اراکین رابطہ کمیٹی نے جناب الطاف حسین کی جانب سے قاری اللہ داد کو گلدستہ پیش کیا
کراچی :۔۔۔6، جنوری 2013ء
تنظیم العلماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری قاری اللہ داد کی سربراہی میں علمائے کرام اور قاری حضرات پر مشتمل ایک 25رکنی وفد نے اتوار کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم آفتاب ، رضا ہارون ، واسع جلیل ، کیف الواریٰ، ایم کیوایم کے رہنما عامر خان ، ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اوررکن سندھ اسمبلی عبد الرؤف صدیقی موجود تھے جبکہ وفد میں تنظیم العلماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ حافظ احمد ارباب ، علامہ ملک سجاد احمد ، مفتی محمد یوسف ، مولانا محمد مدثر تھانوی اور مفتی محمد اسحاق کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے ۔ تنظیم العلماء پاکستان کا وفد جب نائن زیرو پہنچا توکارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے قاری اللہ داد کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ پیش کیا اور انہیں نائن زیرو آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی ، معاشی ، امن و امان اور موجودہ صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد نائن زیرو کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قاری اللہ داد نے کہا کہ جناب الطاف حسین دین اسلام کیلئے اپنے آپ کو وقف کررہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ کامیابی ان کے قدم چومے گی ، اسلامی انقلاب کیلئے ہم جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور اگر ہم سب نے جناب الطاف حسین کے ہاتھ مضبوط کرنا ہیں تو ہمیں ایک صف میں کھڑا ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ حق و صداقت کیلئے میری جماعت کا پسینہ ہی نہیں خو ن بھی حاضر ہے میں الطاف حسین سے اظہار تشکر کیلئے نائن زیرو آیا ہوں اور نائن زیرو پر ہماری جس طرح قدر کی گئی ہے یہ قدر درحقیقت علم اورسلام کی محبت ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کے ایمان، عزت اور جان و مال میں اضافہ فرمائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حق کی شمع کسی بھی شکل میں کوئی بھی شخص لیکر آئے تو اس کا ساتھ دینا ایمان کا تقاضہ ہے اور اسلام کے نفاذ کیلئے کوئی بھی جدوجہد کرے تو بحیثیت مسلمان اس کا ہمیں ساتھ دینا چاہئے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو لانگ مارچ میں نہیں جارہے ہیں یہ سوال ان سے پوچھئے گا ہم اپنے دوستوں کو ہدایت جاری کردیں گے اور انشاء اللہ شامل ہوں گے اس عمل میں تولا یانہیں جاتا بلکہ خلوص کو دیکھا جاتا ہے ۔رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علمائے کرام اور مدارس کے طلباء سے جناب الطاف حسین کا جو محبت اور عقیدت کا رشتہ ہے یہ احترام کا رشتہ پاکستان کیلئے مثبت ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی کوشش ہے کہ کسی طرح ملک کو ترقی یافتہ اور قوم کو عظیم قوم بنا یاجائے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب تمام طبقات آپس میں مل جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ قاری اللہ داد کی نائن زیرو آمد علمائے کرام اور مدارس کے طلباء سے جناب الطاف حسین کے عقیدت و محبت کے رشتہ کا ثبوت ہے اور آج قاری اللہ داد جیسی معزز اور قابل احترام ہستیاں جناب الطاف حسین سے محبت کااظہار کررہی ہیں اور ان رابطوں ، ملاقاتوں اور مشوروں سے ہمارا رشتہ مضبوط اور محترک ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی جو بھی صلاحتیں ہیں وہ پاکستان اور اسلام کیلئے ہیں اور جس طرح علمائے حق جناب الطاف حسین سے تعاون کررہے ہیں وہ اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان کی بھنور میں پھنسی کشتی کو اگر کوئی نکال سکتا ہے تو وہ شخصیت جناب الطاف حسین ہیں ۔ وسیم آفتاب نے قاری اللہ داد اور ان کے وفد کو نائن زیرو پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ آ پ یہاں آمد ہمارے لئے نہ صرف باعث خیر و برکت ہے بلکہ اس آمد سے ایم کیوایم کیلئے مزید بند دروازے بھی کھیلیں گے ۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب اور مرکزی رہنما عامر خان کی قاضی حسین احمد مرحوم کی ایم اے جناح روڈ پر منعقدہ غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت
ایم کیوایم پشاور کے وفد کی رنگ روڈ پر جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی نما زجنازہ میں شرکت
وفد کے ارکا ن نے پروفیسر خورشید احمد سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہنچایا
ایم کیوایم نوشہرہ ڈسٹرکٹ انچارج و اراکین نے نوشہرہ میں قاضی حسین احمد مرحوم کی تدفین میں بھی شرکت کی
پشاور:۔۔۔۔06جنوری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب اور ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ء عامر خان نے ایم اے جناح روڈ کراچی پر منعقدہ جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی غائبانہ نمازہ شرکت میں کی اورجماعت اسلامی کے رہنماؤں سے قاضی حسین احمد مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے پشاور رنگ روڈ میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمدمرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وفدمیں ایم کیو ایم پشاور کے انچارج ڈاکٹر نوبت خان ، فیصل خان ، اعجاز ، رسالت اور دیگر شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر خورشید احمدسے ملاقات کرکے قاضی حسین احمد کے انتقال پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہنچایااور قاضی حسین احمد مرحوم کے بلند درجات اور سوگواران کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔علاوہ ازیں ایم کیوایم نوشہرہ ڈسٹرکٹ انچارج ابراہیم اور دیگر اراکین نے نوشہر ہ میں قاضی حسین احمد مرحوم کی تدفین میں شرکت کی اور سوگوار لواحقین اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔
جناب الطاف حسین ملک کے غریب و متوسط طبقہ کے نمائندوں کو ایوانوں تک پہنچانے والے واحد رہنما ہیں، انیس احمد قائم خانیرابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے سال نو2013کے کیلنڈر کا اجراء کردیا
کراچی ۔۔۔6، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام نئے سال کی آمد پر سال نو 2013ء کے کیلنڈر کا اجراء کردیا گیا ۔ کیلنڈر کے اجراء کی تقریب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے کیلنڈر کا باقاعدہ اجراء کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید شاکر علی ، کیف الوریٰ ، ایم کیوایم کے مرکزی رہنما عامر خان کے علاوہ انچارج و اراکین کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی بھی موجود تھے ۔ کیلنڈر کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انیس احمد قائم خانی نے کہا کہ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کیلنڈر کا اجراء انتہائی اہمیت کا حامل اور خوش آئند ہے، پورے ملک میں اب جو تبدیلی کی فضا قائم ہورہی ہے اس کی بنیاد قائد تحریک جناب الطاف حسین کی شخصیت اور ایم کیوایم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی مسلسل اورعملی جدوجہد کو سامنے رکھتے ہوئے ملک بھر کے مظلوم عوام یہ سوچ رہے ہیں کہ ملک میں رائج فرسودہ جاگیردرانہ نظام سے آزادی صرف اور صرف جناب الطاف حسین ہی دلاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام کیلئے جو جدوجہد جناب الطاف حسین کررہے ہیں اور اب بہت جلد ملک میں رائج کرپٹ اور گلے سڑھے موروثی نظام کو اکھاڑ کر انصاف اور برابری کی بنیاد پر ایم کیوایم ایسا نظام رائج کرے گی کہ کوئی طالع آزما ملک کے غریب عوام کے حقوق نہ تو غضب کرسکتا ہے اور نہ ہی انہیں حقوق سے محروم رکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے غریب ومتوسط طبقے کے پڑھے لکھے افرا دکو ملک کے ایوانوں میں پہنچا کر انقلاب کی بنیاد رکھی تھی اور ملک بھر کے غریب عوام جناب الطاف حسین کی قیادت میں جس طرح سے متحد و منظم ہورہے ہیں وہ اس بات کی دلیل ہے کہ انقلاب ملک کا مقدر بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے مضافات میں صدیوں سے آباد مختلف قومیتوں اور زبانیں بولنے والے محب وطن پاکستانی بھی عظیم انقلاب کی جدوجہد میں جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ شامل ہیں جو ان کی جناب الطاف حسین سے وابستگی اور ایم کیوایم سے محبت کا کھلاثبوت ہے ۔
لندن میں شاندار اور بھرپور مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیو ایم برطانیہ کا اظہار تشکر
ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں
مظاہرے میں شرکت کرنے پر پیپلز یوتھ یو کے کے عہدیداروں اور کارکنان سے بھی ایم کیو ایم یو کے کا اظہار تشکر
لندن۔۔۔6 جنوری2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش جوائنٹ آرگنائزر فیض احمد اور اراکین آرگنائزنگ کمیٹی نے گذشتہ روز ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سامنے ہونے والے مظاہرہ میں برطانیہ بھر سے شریک ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدروں کو کامیاب مظاہرے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا دلی شکریہ ادا کیا ہے ۔ایک بیان میں ایم کیو ایم برطانیہ کے ذمہ داران نے کہا کہ سرد موسم میں برطانیہ کے دور دراز علاقوں سے آکر مظاہرے میں شرکت کرکے ایم کیو ایم کے کارکنوں ، ماؤں، بہنوں ، نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں نے ثابت کردیا کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں اور کوئی بھی منفی پروپیگنڈا انھیں جناب الطاف حسین سے جدا نہیں کرسکتا اور وہ دہشتگری کے خاتمہ اور قیام امن کی جدوجہد میں ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔
ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر اور اراکین آرگنائزنگ کمیٹی نے مظاہرے میں شرکت کرنے اور یکجہتی کے اظہار پر پیپلز یوتھ یو کے کے چیئرمین نعیم عباسی،جنرل سکریٹری ریاض کمریو اور دیگر تمام عہدیداروں اور کارکنان کا بھی دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے آصف لقمان قاضی کو فون کرکے قاضی حسین احمد کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا
کراچی ۔۔۔6، جنوری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے جماعت اسلامی کے سابق امیر اور بزرگ سیاسی رہنما قاضی حسین احمد کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی کو فون کرکے ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ ڈاکٹر فارو ق ستار نے قاضی احسین احمد مرحوم کے صاحبزادے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم علم کا سرمایہ تھے اور ان کے انتقال سے سیاسی و مذہبی عقیدت مند شفیق استاد سے محروم ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قاضی حسین احمد مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ اس موقع پر آصف لقمان قاضی نے ڈاکٹر فاروق ستار کا والد کے انتقال پر ٹیلی فون کرکے تعزیت کرنے اور اور غم کی گھڑی میں یاد رکھنے پرشکریہ بھی ادا کیا ۔
ایم کیو ایم برطانیہ کا محمد رفیق سے اظہار تعزیت
لندن۔۔۔6 جنوری2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش جوائنٹ آرگنائزر فیض احمد اور اراکین آرگنائزنگ کمیٹی نے ایم کیو ایم برطانیہ سلاؤ یونٹ کے ذمہ دار محمد رفیق کی والدہ محترمہ فاطم النساء بیگم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں اراکین ارگنائزنگ کمیٹی نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل دے۔ (آمین)
*****