سندھ بار کونسل کے انتخابات برائے سال 2014ء تا2019میں کامیاب ہونے والے اراکین کوجناب الطاف حسین کی مبارکباد
لندن:9نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سندھ بار کونسل کے انتخابات برائے سال 2014ء تا2019میں کامیاب ہونے والے اراکین کو دل کی گہرئیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کے تمام وکلاء نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کا تقاضاہے کہ وہ وکلاء برادری کی فلاح و بہود کو پیش نظررکھتے ہوئے اپنے فرائض خلوص نیت سے انجام دے کر ملک کے استحکام جمہوریت کے تسلسل اورآئین و قانون کی بالادستی کیلئے متحد ہو کر کام کریں