Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مذہب کے نام پر ظلم ملک کی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک اور تباہ کن ہے ، ڈاکٹر محمد فارو ق ستار


مذہب کے نام پر ظلم ملک کی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک اور تباہ کن ہے ، ڈاکٹر محمد فارو ق ستار
 Posted on: 11/8/2014
مذہب کے نام پر ظلم ملک کی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک اور تباہ کن ہے ، ڈاکٹر محمد فارو ق ستار
شہزاد مسیح اور شمع مسیح پاکستان کے بیگنا ہ شہری تھے جن کو تعصب کا نشانہ بنا کرقتل کیا گیا، واقعہ میں ملوث ایسے عناصر کی بیخ کنی نہ کی گئی تو روشن خیال پاکستان تقسیم در تقسیم کے دہانے پر پہنچ جائیگا ،
ایم کیو ایم35برس سے ملک میں انسانیت کی بھلائی اور انسانیت کے حقوق کیلئے جدو جہد کر رہی ہے، عبد الحسیب
پنجاب میں مسیح برادری کے استحصال کا یہ واقعہ نیا نہیں ، لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے اقدامات نہیں کئے جارہے ، خلیل احمد نینی تال والا
جناب الطاف حسین ملک میں مذہبی رواداری اور تمام شہریوں کیلئے متوازی حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، سینیٹر تنویر الحق تھانوی
جناب الطاف حسین پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ نا انصافیوں کیخلاف سب سے پہلے صدا بلند کرتے ہیں، امجد شیفرڈ 
ایم کیوا یم کے زیر اہتمام کوٹ رادھا کشن میں بیگنا ہ جلائے گئے جوڑے شہزاد مسیح اور شمع مسیح کی یاد میں منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب
تقریب میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ، اراکین رابطہ کمیٹی، مسیحی برادری کے رہنما ، سول سوسائٹی ،ادیبوں ، فنکاروں ، صحافیوں اور دیگر کی شرکت ،شہزاد مسیحی اور شمع مسیحی کی یاد میں شمع روشن اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا
کراچی ۔۔۔۔08نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ کوٹ رادھا کشن میں زمیندارکے ہاتھوں جلائے گئے بیگناہ مسیحی میاں بیوی شہزاد مسیح اور شمع بی بی کی یاد میں شمع روشن کرنے کیلئے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اراکین ڈاکٹر محمد فاروق ستار، سید امین الحق ، رشید گوڈیل ، عبد الحسیب ، عارف خان ایڈ وکیٹ، سیف یار خان ،اسلم آفریدی، حق پرست اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی ، شیفرڈ انور جاوید، پاسٹر روبن راز ،پاسٹر امجد فاروق ، فادر رحمت شیر،پاسٹر عمر لاٹھی،پاسٹر بشارت اے رکھا، بشپ ریاض شریف،پاسٹر افضل،ہندو برادری کے مہاراج چرن داس، گو سوامی وجے مہاراج،سول سوسائٹی کے نمائندگان ،دانشوروں ، ادیبوں ، گلوکاروں ، فنکاروں ، ایم کیو ایم کے تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سمیت مسیح مذہب سے تعلق رکھنے والی خواتین ،بزرگوں، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد مسیح اور شمع مسیح پاکستان کے بیگنا ہ شہری تھے جن کو تعصب کا نشانہ بنا کرقتل کیا گیا اور آ ج جناب الطاف حسین کی جانب سے مسیحی جوڑے کی یادگاری تقریب کے انعقاد کا مقصد شمع روشن کرکے دونوں بیگناہوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر ظلم ملک کی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک اور تباہ کن ہے ، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی نظر میں مسیح جوڑے کا قتل آئین میں موجود ناموس رسالت کے پیرائے میں دیکھا جائے تو یہ قتل غیر قانونی ہے جس میں بغیر کسی تفتیش و قانونی چارہ جوئی کے دونوں میاں بیوی کو بھٹے میں جلا دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس قسم کے مذموم اقدامات کی روک تھام اور ایسے عناصر کی بیخ کنی نہ کی گئی تو آئندہ ادوار میں قائد اعظم محمد علی جناح کا روشن خیال پاکستان تقسیم در تقسیم ہونے کے دہانے پر پہنچ جائیگا ، ملک کا آئین بھی پاکستان کے تمام شہریوں کو بلا تفریق رنگ ، نسل و مذہب کے تمام تر وسائل پر برابری کا اختیار دیتا ہے جس پر عمل کرکے ہی ملک کو ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیکر پوری مسیحی برادری کو انصاف دلائے ۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جو پاکستان میں کسی ایک طبقے یا مذہب کے ماننے والوں کیلئے نہیں بلکہ انسانیت کی بھلائی اور انسانیت کے حقوق کیلئے35برس سے جدو جہد کر رہی ہے ۔معروف ادیب و مصنف خلیل احمد نینی تال والا نے تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ عرصے میں صوبہ پنجاب میں مسیحی برادری کے استحصال کا یہ واقعہ پہلا نہیں ہے لیکن موجودہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مثبت اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں اور فقط چند روپوں کا معاوضہ دیکر افسوس ناک واقعات کو بھلا دیا جاتا ہے ۔انہوں نے پنجاب کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے صوبے میں اقلیتی برادری کے خلاف ہونے والے اقدامات کی روک تھا م کیلئے ٹھوس اقدامات کریں اور کوٹ رادھا کشن کا نام مسیحی جوڑے سے منسوب کرکے دنیا کو اس حوالے سے مثبت تاثر دیں ۔ انہوں نے تعزیتی تقریب کے انعقاد پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم کے تمام کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا ۔کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے ایک مرتبہ پھر مسیح جوڑے کی یاد میں شمع جلا کر دیگر مظلوموں کی نمائندگی میں سبقت حاصل کرلی ہے اور جناب الطاف حسین نے آج جب داعش کی بات کی ہے تو ان کی باتوں کو ایک مرتبہ پھر سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا جبکہ اس سے قبل بھی انہوں نے کراچی میں طالبا نائزیشن سے قوم کو آگاہ کیا تھا تب بھی ان کے انکشافات کو غیرسنجیدہ لیا گیا تھا جس کی حقیقت آج ثابت ہو چکی ہے۔سینیٹرتنویر الحق تھانوی نے کہا کہ جناب الطاف حسین ملک میں مذہبی رواداری کے خوا ہ ہیں اور تمام شہریوں کے لئے متوازی حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا اسلام میں بھی غیر مسلموں کیلئے احترام کی تعلیمات دی گئی ہیں لہٰذا ایسے مذموم اقدامات سراسر اسلام مخالف ہیں۔ پاکستا ن یونین آ ف جرنلٹس کے رکن حسن عباس نے کہا کہ شہزاد مسیح اور شمع مسیح کو زندہ جلانے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہے اور حیوانوں سے بھی بدتر ہیں ، ملک میں تمام پاکستانیوں کو برابرکے حقوق ملنے چاہیں اور میڈیا اس سلسلے میں جہاں تک ممکن ہوگا اپنی آواز بلند کرے گا۔ انہوں نے مسیح جوڑے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرام کے انعقاد پر جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو خراج تحسین پیش کیا اورپی ایف یو جے اور ملک بھر کی صحافی برادری کی جانب سے واقعہ کی مذمت اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کو متنازعہ بنانے کے اقدامات کا نوٹس لے اور ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دے۔ تقریب سے جنگ ایمپلائز یونین کے صدر شکیل یامین کانگا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے مظلوموں کے ساتھ ہر ناانصافی کے خلاف آواز اُٹھائی ہے اور جناب الطاف حسین ہی واحد سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ نا انصافیوں کی بھی مذمت کی ہے انہوں نے اپنی یونین کی انتظامیہ کی جانب سے کوٹ رادھا کشن کے افسوس ناک واقع کی مذمت کی ۔ امجد شیفلڈ نے کہا کہ ایم کیوا یم کی جانب سے آج کی اس تقریب کے انعقاد سے واضح ہو گیا کہ جناب الطاف حسین ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کی واحد آواز ہیں جو پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کیخلاف سب سے پہلے صدا بلند کرتے ہیں ۔ بعد ازاں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، اراکین رابطہ کمیٹی ، تقریب کے شرکاء نے شہزاد مسیح اور شمع مسیح کی یاد میں شمع روشن کی اور انکی علامتی یادگار پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔دریں اثناء تقریب کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینر ز اور پلے کارزڈز تھامے ہوئے تھے جن پر کوٹ رادھا کشن کے افسوسناک واقعہ کی مذمت اور ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کا رروائی کے مطالبے درج تھے جبکہ جناح گراؤنڈ میں قائم پنڈال کے چاروں اطراف ایم کیو ایم کی جانب سے مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے عقائد کے احترام و برداشت کے فروغ کیلئے مختلف الفاظ درج تھے ۔تقریب کا آغاز متحدہ بین المسلمین فورم کے صدر تنویر الحق تھانوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ فادر رحمت شیر نے شہزا د مسیح اور شمع مسیحی کیلئے ابتدائی دعائیہ کلمات کہے اس موقع پر ایلڈرپطرس نے بچوں کے ہمراہ زندہ جلائے گئے مسیح جوڑے کیلئے دعائیہ زبورگیت بھی گایا۔

9/30/2024 12:19:35 AM