ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے سینئرکارکن سیدشہزادعلی کی شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن: ۔۔۔8، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے سینئرکارکن سیدشہزادعلی کی المناک شہادت پرگہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے سیدشہزادعلی شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سیدشہزادعلی شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)