Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این آ ئی سی ایچ کراچی میں بجلی تعطل کے سبب چار معصوم بچوں کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس


این آ ئی سی ایچ کراچی میں بجلی تعطل کے سبب چار معصوم بچوں کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 11/8/2014
این آ ئی سی ایچ کراچی میں بجلی تعطل کے سبب چار معصوم بچوں کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
بجلی بندش کے سبب معصوم جانوں کا ضیائع ارباب اختیار اورذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، الطاف حسین 
معصوم بچوں کے والدین اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار 
لندن ۔۔۔۔8نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کراچی میں بجلی کی بندش کے سبب 4معصوم بچوں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بجلی کا تعطل ملک کا سنگین مسئلہ ہے جو روز مرہ معاملات کو بری طرح متاثر کر رہا ہے لیکن تعطل کے سبب چار معصوم جانوں کا ضیائع ارباب اختیار اور متعلقہ ادارے کے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ جناب الطاف حسین نے انتقال کرنے والے چاروں بچوں کے ماں باپ اور اہل و عیال سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چاروں معصوموں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور والدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔

9/30/2024 12:22:15 AM