Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دھرتی ٹی وی گمبٹ کے تعلقہ رپورٹر جیون آرائیں کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مذمت


دھرتی ٹی وی گمبٹ کے تعلقہ رپورٹر جیون آرائیں کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مذمت
 Posted on: 11/5/2014
دھرتی ٹی وی گمبٹ کے تعلقہ رپورٹر جیون آرائیں کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مذمت
صحافیوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرکے انہیں فرائض منصبی سے روکنے کی سازش ہے
کراچی۔۔۔5نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دھرتی ٹی وی گمبٹ کے تعلقہ رپورٹر جیون آرائیں کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس وقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جیون آرائیں کو قتل کئے جانے کا واقعہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے جبکہ اس قسم کے افسوسناک واقعات کے ذریعے صحافیوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرکے انہیں فرائض منصبی سے روکنے کی سازش ہے۔رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جیون آرائیں کے قتل کا سختی سے نوٹس لیں اور واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔رابطہ کمیٹی نے جیون آرائیں کے اہلِ خانہ اور دھرتی ٹی وی کے تمام افراد سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)

9/29/2024 10:18:34 PM