Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوٹ رادھاکشن میں مسیحی میاں بیوی کو جھوٹے الزام میں زندہ جلانے کا واقعہ سفاکیت اوروحشت وبربریت کی بدترین مثال ہے۔ الطا ف حسین


کوٹ رادھاکشن میں مسیحی میاں بیوی کو جھوٹے الزام میں زندہ جلانے کا واقعہ سفاکیت اوروحشت وبربریت کی بدترین مثال ہے۔ الطا ف حسین
 Posted on: 11/5/2014
کوٹ رادھاکشن میں مسیحی میاں بیوی کو جھوٹے الزام میں زندہ جلانے کا واقعہ سفاکیت اوروحشت وبربریت کی بدترین مثال ہے۔ الطا ف حسین 
ذاتی جھگڑوںیاانتقامی کارروائیوں کومذہبی رنگ دیکر آئے دن کسی نہ کسی مسیحی ، ہندو یاسکھ کوظلم اوربربریت کانشانہ بنایاجارہاہے
ظلم وبربریت کے واقعات ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گرد ی کا شاخسانہ ہیں۔ الطاف حسین 
اس قسم کے واقعات سے مذہبی اقلیتوں میں عدم تحفظ کااحساس روزبروزبڑھتاجارہاہے جس سے پاکستان کاامیج مزیدخراب ہورہاہے
قصورمیں معصوم مسیحی جوڑے کوزندہ جلانے کے انتہائی دلخراش اورمذموم واقعہ میں ملوث تمام سفاک عناصرکوفی الفورگرفتارکیاجائے
اورانہیں عبرتناک سزادی جائے چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں
مسیحی برادری سمیت تمام پاکستان میں آبادتمام غیرمسلموں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔الطاف حسین
بربریت کانشانہ بننے والے مسیحی خاندان سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن۔۔۔ 5 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پنجاب کے شہرقصورکے علاقے کوٹ رادھاکشن میں مسیحی میاں بیوی کوایک جھوٹے الزام میں تشدد کرکے زندہ جلانے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک خصوصاًپنجاب میں اس قسم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورذاتی جھگڑوںیاانتقامی کارروائیوں کومذہبی رنگ دیکر آئے دن کسی نہ کسی مسیحی ، ہندو یاسکھ کوظلم اوربربریت کانشانہ بنایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کے واقعات سے پاکستان میں آبادمذہبی اقلیتوں میں عدم تحفظ کااحساس روزبروزبڑھتاجارہاہے۔ گزشتہ دنوں بھی پنجاب کے ایک شہرمیں مسیحی بستی پر حملہ کرکے کئی گھروں کومعصوم انسانوں سمیت آگ لگادی گئی تھی اوراب قصورکے علاقے کوٹ رادھاکشن میں ذاتی جھگڑے کومذہبی رنگ دیکر معصوم وبے گناہ میاں بیوی کوتشددکرکے زندہ جلادیاگیااوران کاجرم محض یہ تھاکہ وہ مسیحی تھے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مذہبی اقلیتوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ ہونے والے اس طرح ظلم وبربریت کے واقعات ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گرد ی کا شاخسانہ ہیں جس سے پوری دنیامیں پاکستان کاامیج مزیدخراب ہورہاہے ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت خصوصاًحکومت پنجاب سے مطالبہ کیاکہ قصورمیں معصوم مسیحی جوڑے کوزندہ جلانے کے انتہائی دلخراش اورمذموم واقعہ میں ملوث تمام سفاک عناصرکوفی الفورگرفتارکیاجائے اورانہیں عبرتناک سزادی جائے چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔انہوں نے مزیدمطالبہ کیا کہ اس قسم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کی جائے اورمسیحی برادری سمیت تمام پاکستان میں آبادتمام غیرمسلموں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے بربریت کانشانہ بننے والے مسیحی خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا

9/29/2024 10:18:17 PM