Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

واہگہ باڈرخودکش بم دھماکے میں شہیدہونیوالی ملیرکی رہائشی دوسگی بہنوں قمر جہاں اورسرور جہاں شہیداورلانڈھی کے رہائشی عرفان انصاری شہید کومقامی قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا


واہگہ باڈرخودکش بم دھماکے میں شہیدہونیوالی ملیرکی رہائشی دوسگی بہنوں قمر جہاں اورسرور جہاں شہیداورلانڈھی کے رہائشی عرفان انصاری شہید کومقامی قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا
 Posted on: 11/3/2014
واہگہ باڈرخودکش بم دھماکے میں شہیدہونیوالی ملیرکی رہائشی دوسگی بہنوں قمر جہاں اورسرور جہاں شہیداورلانڈھی کے رہائشی عرفان انصاری شہید کومقامی قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا
شہداء کی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،حق پرست عوامی نمائندوں،ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اورعوام کی شرکت 
تدفین کے موقع پررقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے،شہیدکی مغفرت،درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے اجتماعی دعائیں
کراچی: ۔۔۔3؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ورکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی کے ہمراہ حق پرست حق پرست ارکان اسمبلی ساجد احمد اور ندیم راضی اوردیگر ذمہ داران پرمشتمل ایم کیوایم کے وفدنے گذشتہ روزواہگہ باڈر خودکش بم دھماکے میں شہیدہونے والی کراچی کے علاقے ملیرسعودآبادکی رہائشی سگی بہنوں قمر جہاں اورسرور جہاں کی نمازجنازہ اورتدفین میں شرکت کی۔وفدنے شہید بہنوں کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی کے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعائیں کیں اورقبروں پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔قبل ازیں وفدکے ارکان نے سوگوارلواحقین سے ملاقات کی اوردہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں کرکے دہشت گردہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،قائدتحریک الطاف حسین نے حکمرانوں کوپہلے ہی ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے آگاہ کررکھا تھا۔انہوں نے کہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے۔ شدت غم سے نڈھال سوگواران کودلاسہ دیااس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے۔ بعدازاں دھماکے میں شہیدہونیوالے سگی بہنوں کومقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ایم کیوایم کے وفدمیں ملیرسیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان بھی شامل تھے۔ 
دریں اثناء حق پرست رکن سندھ اسمبلی خالدافتخارکے ہمراہ ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے ذمہ داران پرمشتمل وفدنے واہگہ باڈرخودکش حملے میں شہیدہونیوالے یونٹ87کے ہمدردعرفان انصاری شہیدکی نمازجنازہ اورتدفین میں شرکت کی اورشہیدکی مغفرت،درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے دعائیں کیں۔بعدازاں عرفان انصاری شہیدکواسماعیل گوٹھ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔

9/29/2024 10:17:03 PM