Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پرتما م سیکورٹی فورسز کے سربراہان کا اجلاس طلب کریں، الطاف حسین


دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پرتما م سیکورٹی فورسز کے سربراہان کا اجلاس طلب کریں، الطاف حسین
 Posted on: 11/3/2014
دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پرتما م سیکورٹی فورسز کے سربراہان کا اجلاس طلب کریں، الطاف حسین
ہرعلاقے میں دہشت گردوں پر نظر رکھنے کیلئے ایک آرڈی ننس کے تحت علاقائی سطح پرعوام پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں
آرڈیننس کے تحت ہر شہر سے ایک مقتدر شخصیت کاانتخاب کیاجائے اوراسے ٹیمیں تشکیل دینے کی اجازت دی جائے 
یہ ٹیم تین شفٹوں میں ہر شہر ،ہر قصبہ میں ڈیوٹی دے،اس ٹیم کو قانونی اسلحہ رکھنے کی اجازت بھی دی جائے
حالات تیزی سے بگڑ تے جا رہے ہیں، حکومت کے پاس اتنی انٹیلی جنس نہیں کہ وہ صورتحال پر نظر رکھ سکیں
اگر میر ی تجویز ٹھیک نہ لگے تو کوئی اور حل نکال کر عوام کو دیں ، اکیلے فوج ان تمام مسائل سے نہیں نمٹ سکتی 
واہگہ بارڈرپرہونے والے خودکش بم دھماکہ میں ملوث سفاک دہشت گر دوں اورقاتلوں کو قانو ن کی گرفت میں لانے کیلئے کسی بھی مصلحت یا کوتاہی سے کام نہ لیاجائے
محرم الحرام کے موقع پر نکالے جانیوالے جلوسوں اور تعزیعوں کی مکمل حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں 
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میڈیکل کیمپس لگائے جائیں ۔قائدتحریک الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کوہدایت
لندن ۔۔ 3نومبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حکومت پنجاب سے اپیل کی کہ واہگہ بارڈرپرہونے والے خودکش بم دھماکہ میں ملوث سفاک دہشت گر دوں اورقاتلوں کو قانو ن کی گرفت میں لانے کیلئے کسی بھی مصلحت یا کوتاہی سے کام نہ لیاجائے کیونکہ مصلحت اورکوتاہی وقتی طور پر اقتدار کو تو بچاسکتی ہے لیکن دھوکہ بازی کایہ عمل ملک کو تباہی کے دہانے پر لیجا سکتا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاقی کا بینہ سے کہا کہ حالات تیزی سے بگڑ تے جا رہے ہیں، جگہ جگہ دھماکوں اور خود کش حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے حکومت کے پاس اتنی انٹیلی جنس نہیں ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھ سکیں لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پر تما م سیکورٹی فورسز کے سربراہان کا اجلاس طلب کریں اور ایک آرڈیننس پاس کریں جس کے تحت پاکستان کے ہر شہر سے ایک مقتدر شخصیت جس کا انتخاب علاقے کے عوام کریں، اسے دہشت گردوں پر نظر رکھنے کیلئے ایک ٹیم بنانے کی اجاز ت دی جائے،یہ ٹیم تین شفٹوں میں 8 ,8گھنٹے ہر شہر ،ہر قصبہ میں ڈیوٹی دے،اس ٹیم کو قانونی اسلحہ رکھنے کی اجازت بھی دی جائے تاکہ وہ مسلح دہشت گردوں سے نمٹ سکیں کیونکہ خالی ہاتھ مسلح افراد سے لڑا نہیں جاسکتا ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ وزاعظم نوازشریف اور وفاقی کابینہ میر ے اس مطالبے پر ہنگامی بنیادوں پر غور کر ے اورفوری طور پر ٹھوس لائحہ عمل پیش کر ے اور اگر میر ی تجویز ٹھیک نہ لگے تو اس کا کوئی اور حل نکال کر عوام کو دیں کیونکہ اکیلے فوج ان تمام مسائل سے نہیں نمٹ سکتی ۔اللہ پاکستان پر اپنا کر م فرمائے ۔ 
جناب الطاف حسین نے لندن وپاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے بھی کہا کہ اپنی ذاتی مصروفیات کو ترک کر کے محرم الحرام کے موقع پر جو جلوس و تعزیعے نکل رہے ہیں ان کی مکمل طور پر حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے کیمپس لگائے جائیں جہاں ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف، ایمبولینس بھی موجو د ہوں تاکہ ماتمی جلوسوں ، عزاداروں اور تعزیہ کے جلوس کے شرکاء کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ خاص طور پر کل لاہور کے واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش دھماکہ میں جوبے شمار قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اللہ تعالیٰ ان کی مغفر ت فرمائے ،شہید وں کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔

9/29/2024 10:14:33 PM