Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں اہم مذہبی ایام میں دہشتگرد مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنے کیلئے سر گرم ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار


ملک میں اہم مذہبی ایام میں دہشتگرد مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنے کیلئے سر گرم ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 11/2/2014
ملک میں اہم مذہبی ایام میں دہشتگرد مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنے کیلئے سر گرم ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
فسادپھیلانے والوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا نے کیلئے آپس میں برداشت اور مذہبی عقائد کااحترام ضروری ہے
جناب الطاف حسین کی محبت و برداشت کی تعلیمات کے سبب ایم کیو ایم میں ملک کے تمام عقائد اور مذاہب کے عوام یکجا ہیں
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا فکر و فلسفہ امن و محبت اور برداشت کا فلسفہ ہے جس پر عمل کرکے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھائی چارگی اوراخوت کا معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا وفد کے ہمراہ شہر کی مختلف امام بارگاہوںسبیلوں ، مجالس کا دورہ ، منتظمین سے ملاقات
کراچی۔۔۔۔02؍ نومبر2014ء
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام میں مذہبی رواداری اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے وفد کے ہمراہ کراچی کے مختلف امام بارگاہوں ، سبیلوں ، مجالس کا دورہ کیااور منتظمین سے ملاقات کرکے جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی محمد دلاور اور محمد کامران، ایم کیو ایم رنچھوڑ لائن سیکٹرکے ذمہ داران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے امام بارگاہ سکینہ نجف ، بڑا امام بارگاہ کھارا در، سبیل معصومین ، سبیل طفلان مسلم اور محفل معصومین کا دورہ کے موقع پر منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن میں اسلامی تہواروں اور اہم مذہبی ایام میں دہشتگرد مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنے کیلئے سر گرم ہوجاتے ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کو مذہب کا لبادہ پہنا کر ملک میں انتشار و فساد کی فضاء گرم کرتے ہیں ایسی صورتحال میں ضروری ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ، مشائخ و عظام اور اہل علم افراد آپس میں ایک دوسرے کو برداشت اور مذہبی عقائد کے احترام کے جذبے کو فروغ دیں تاکہ ملک میں فساد کے خواہشمند عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنائے جا سکیں ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو نہ صرف سیاست بلکہ مذہبی مواقعوں پر بھی آپس میں محبت اور برداشت کی تعلیم کا پرچار کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ایم کیو ایم میں ملک کے تمام مکاتب فکر ، عقائد اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد یکجا ہے اور ہر خوشی و غم میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ شامل رہتے ہیں ۔ اس موقع پر امام بارگاہوں ، سبیلوں اور مجالس کے منتظمین و شرکاء نے مذہبی رواداری کے فروغ اور امن و محبت کے پرچار کیلئے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور عوامی نمائندوں کی یہاں موجودگی بذات خود اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا فکر و فلسفہ امن و محبت اور برداشت کا فلسفہ ہے جس پر عمل کرکے نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بھائی چارگی اوراخوت کے معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے ۔ دورے کے موقع پر ایم کیو ایم کے عہدیداران اور امام بارگاہوں کے منتظمین نے ملکی سلامتی ،تمام مکاتب فکرکے عوام میں رواداری کے قیام اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں ۔

9/29/2024 10:15:03 PM