ایم کیوایم کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔۔02؍ نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم فکس فائنڈگ کمیٹی کے رکن منہاج قاضی کی پھوپھی عقیلہ قاضی ، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب ، جمشید ٹاؤن ، یوسی 2کے کارکن خالد اعوان کے ماموں شیر محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کہ کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔(آمین)