Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد کی محفل شاہ خراساں، امام بارگاہ عزا خانہ زہرہ اور مارٹن کوراٹر میں واقع امام بارگاہ شاہِ نجف میں منعقدہ مجالس میں شرکت اور امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سے ملاقات


رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد کی محفل شاہ خراساں، امام بارگاہ عزا خانہ زہرہ اور مارٹن کوراٹر میں واقع امام بارگاہ شاہِ نجف میں منعقدہ مجالس میں شرکت اور امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سے ملاقات
 Posted on: 11/2/2014
رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد کی محفل شاہ خراساں، امام بارگاہ عزا خانہ زہرہ اور مارٹن کوراٹر میں واقع امام بارگاہ شاہِ نجف میں منعقدہ مجالس میں شرکت اور امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سے ملاقات
ڈاکٹر صغیر احمد نے عزاداران حسینؓ کے جلوسوں کے راستے پر ایم کیوایم کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور مجالس سماعت کیں
کراچی ۔۔۔2، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے آج 8محرم الحرام کو محفل شاہ خراساں ، امام بارگاہ عزا خانہ زہرہ اور مارٹن کوارٹر میں واقع امام بارگاہ شاہِ نجف میں منعقدہ مجالس میں شرکت کی اور امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد ، اراکین اور ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر کمیٹی کے ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے امام بارگاہوں میں علمائے کرام کی مجالس سماعت کیں اور امام بارگاہوں کے ارد گرد کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے امام بارگاہوں میں ٹرسٹیز سے ہونیوالی ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے موقع پر امن و امان ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے قیام کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، سینیٹرز ، ذمہ داران و کارکنان کو فعال کیا ہوا ہے۔ انہوں نے امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز کو عزاداران حسینؓ کے جلوسوں کے راستے پر ایم کیوایم کی جانب سے کئے جانے والے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور مزید تعاون کی یقین بھی کرائی ۔

9/29/2024 10:15:03 PM