Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں مختلف شورش زدہ علاقے حق گو صحافیوں کیلئے نو گو ایریاز کی حیثیت رکھتے ہیں، الطاف حسین


پاکستان میں مختلف شورش زدہ علاقے حق گو صحافیوں کیلئے نو گو ایریاز کی حیثیت رکھتے ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 11/2/2014
پاکستان میں مختلف شورش زدہ علاقے حق گو صحافیوں کیلئے نو گو ایریاز کی حیثیت رکھتے ہیں، الطاف حسین
عصر حاضر کا تقاضہ ہے کہ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر اور گروپس کی سرزنش کرکے صحافیوں کو تحفظ دیا جائے
ملک کے شورش زدہ علاقوں میں انتہاء پسند، دہشتگرد گروپس صحافیوں کے اغواء، ان پر تشدد اور قتل میں ملوث ہیں، الطاف حسین
فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی یا شہید ہونے والے صحافیوں اور انکے اہل خانہ کو بہترین مراعات فراہم کرنے کیلئے قانونی ترامیم کرکے ان پر سختی سے عمل کیا جائے، الطاف حسین 
جناب الطاف حسین کا اقوام متحدہ کی جانب سے صحافیوں کیخلاف جرائم کرنیوالوں کے استثنیٰ کے خاتمے کیلئے عالمی دن کا خیر مقدم
لندن۔۔۔۔2نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اقوام متحدہ کی جانب سے صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کا استثنیٰ ختم کرنے کیلئے 2نومبر کومنائے جانے والے عالمی دن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صحافی برادری کے تحفظ کیلئے اہم اقدام قرار دیاہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں بھی مختلف علاقے حق گو صحافیوں کیلئے نوگوایریاز کی حیثیت رکھتے ہیں اورملک کے ان شورش زدہ علاقوں میں کئی انتہاء پسند اور دہشتگرد گروپوں کی جانب سے صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں کے اغواء ،ان پر تشدد اور قتل سمیت جرائم کے دیگر واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن اس صورتحال میں صحافیوں کو مؤثر تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا ۔جناب الطا ف حسین نے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جانب سے منایا جانے والادن صحافی برادری کے تحفظ کیلئے اہم اقدام ثابت ہوگاکیونکہ یہ عصر حاضر کا تقاضہ ہے کہ صحافیوں کیخلاف جرائم میں ملوث عناصر اور گروپس کی سرکوبی کرکے ملک کے مختلف حصوں میں صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی آزادی دلائی جائے اور فرائض کی انجا م دہی کے دوران زخمی یا شہید ہونے والے صحافیوں اور انکے اہل و عیال کو بہترین سہولیات او ر مراعات فراہم کرنے کیلئے قانونی ترامیم کرکے ان پر سختی سے عمل کیا جائے کیونکہ آج کے جدید دور میں عوام کو موجودہ صورتحال سے آگاہ رکھنے میں صحافیوں کا اہم کردار نا قابل فراموش ہے۔

9/29/2024 10:14:52 PM