Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستانی قوم پر ہر مشکل گھڑی میں جناب الطاف حسین کے کارکنان خدمت خلق کے لئے پیش پیش رہتے ہیں، سیف یار خان


پاکستانی قوم پر ہر مشکل گھڑی میں جناب الطاف حسین کے کارکنان خدمت خلق کے لئے پیش پیش رہتے ہیں، سیف یار خان
 Posted on: 11/1/2014
پاکستانی قوم پر ہر مشکل گھڑی میں جناب الطاف حسین کے کارکنان خدمت خلق کے لئے پیش پیش رہتے ہیں، سیف یار خان
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن کا دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ریڑھی گوٹھ میں قائم طبی امدادی کیمپ کا دورہ 
کراچی ۔۔۔یکم ؍ نومبر 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یا ر خان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ریڑھی گوٹھ کے علاقے دبلا پاڑہ میں قائم طبی امدادی کیمپ کا دورہ کرکے وہاں عوام کو دی جانے والی سہولیا ت کا جائزہ لیا اور طبی عملے سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید، ایم کیوایم کی کراچی مضافاتی آ رگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارج سید احمد رضا و اراکین بھی انکے ہمرا ہ تھے ۔ میڈیکل کیمپ پر موجود مریضوں اور عملے کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے سیف یار خان نے کہا کہ جناب الطاف حسین مظلوم و محروم عوام کے حقیقی لیڈر ہیں اور قوم پر ہر مشکل گھڑی میں انکے کارکنان خدمت خلق کے لئے پیش پیش رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک میں مظلوم و محروم 98فیصد عوام کے حقوق کی جدو جہد کررہی ہے جس کی پاداش میں اس کے ہزاروں بے گناہ کارکنوں کو شہید اور پابند سلاسل کیا جاچکا ہے لیکن جناب الطاف حسین کے نظریے اور فکر وفلسفے پر عمل پیرا عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں اور وہ آج بھی ملک سے جاگیر دارانہ ، سرمایہ دارانہ اور اسٹیٹس کو کے خاتمے کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ سیف یار خان نے میڈیکل کیمپ پر خدمات سر انجام دینے والے پیرا میڈیکل اسٹاف ، ڈاکٹرز ، کے کے ایف کے رضاکاران اور کراچی مضا فاتی آ رگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ دارن کو جناب الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا اور انکی جانب سے خدمت خلق کے جذبے کو سراہا ۔


9/29/2024 10:16:29 PM