سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب صدرفضل حق عباسی ،چودھری مقصود احمد کو جنرل سیکر یٹری اور دیگر عہدیدران کو ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی مبارکباد
امید ہے نومنتخب عہدیدارعدلیہ کی پاسداری کا خیال رکھتے ہوئے حق و سچ پر مبنی فیصلے کرانے میں اپنی صلاحیتوں
کو بروئے کار لائیں گے،الطاف حسین
نومنتخب عہد یدار ان مظلوم عوام کو عدالتوں کے ذریعے انصاف دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں، الطاف حسین
لندن ۔۔31اکتوبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں فضل حق عباسی کو بار کا صدر اور ،چودھری مقصود احمد کو جنرل سیکر یٹری منتخب ہونے پر مبار کباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام نومنتخب عہدیدران عدلیہ کی پاسداری کا خیال رکھتے ہوئے عوام کو حق و سچ پر مبنی فیصلے کرانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے او رمظلوم عوام کو جلد اور سستا انصاف فراہم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔