ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین آج پاکستانی وقت شام 6بجے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر ایک اورانتہائی اہم اورحساس موضوع پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
قائدتحریک الطاف حسین پوری پاکستانی قوم کوملکی بین الاقوامی صورتحال اوراسکے پاکستان پر فوری پڑنے والے اثرات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
لندن۔۔۔31 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین آج پاکستان کے وقت کے مطابق شام 6بجے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرخورشیدمیموریل ہال میں ایک اورانتہائی اہم اورحساس موضوع پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اورپوری پاکستانی قوم کوملکی بین الاقوامی صورتحال اوراس کے پاکستان پر فوری پڑنے والے اثرات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔رابطہ کمیٹی کے رکن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ اطلاعات کے انچارج سیدمصطفےٰ عزیزآبادی نے تمام تمام ٹی وی چینلزاوراخبارات کے ایڈیٹرصاحبان سے گزارش کی ہے کہ وہ اس پریس کانفرنس کی کوریج کے لئے اپنے اینکرپرسنز،رپورٹرز، کیمرہ مین اورٹیکنیشنزکواس اہم پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے متعین کرکے شکریہ کاموقع دیں۔