متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ اسمبلی محمد علی راشد اور ارم فاروقی نے سی ویو اور کلفٹن کے ساحلی علاقوں کا دورہ
سمندری طوفان نیلوفر کے پیش نظر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے صدر برگیڈیئر فرخ وسیم سے ملاقات اور انتظامات کا جائزہ
قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اداروں کی جانب سے بھرپور انتظامات ہونے چاہئے
اللہ تعالیٰ آنے والی قدرتی آفات سے پاکستان کو محفوظ رکھے، حق پرست ارکان اسمبلی
سمندری طوفان ’’نیلو فر‘‘ بھی ملک میں کوئی نقصان کئے بغیر بخیر و آفیت گزر جائے گا۔ حق پرست ارکان اسمبلی
کراچی:۔۔۔30؍اکتوبر2014
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محمدعلی راشد او رحق پرست رکن سندھ اسمبلی ارم فاروقی نے سمندری طوفان نیلوفر کی کراچی کے ساحلی پٹی سے ٹکرانے کے خطرات کے پیش نظر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے صدر برگیڈیئر فرخ وسیم و دیگر افسران سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ سی ویو اور کلفٹن سمیت مختلف ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اوراس سے بچاؤ کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرارکان اسمبلی محمد علی راشداورارم فاروقی نے اس بات پر زور دیا کہ اس نوعیت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اداروں کی جانب سے بھرپور انتظامات ہونے چاہئے تاکہ بڑے نقصان سے بچا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ آنے والی قدرتی آفات سے پاکستان کو محفوظ رکھے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے سمندری طوفان سے’’ نیلو فر‘‘ملک میں کوئی نقصان کئے بغیر بخیر و آفیت گزر جائے گا ۔ اس موقع پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے صدر برگیڈیئر فرخ وسیم نے بتایا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ کا تما م عملہ سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔