Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی کے قریب امام بارگاہ پر دستی بم حملے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی کے قریب امام بارگاہ پر دستی بم حملے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 10/30/2014
گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی کے قریب امام بارگاہ پر دستی بم حملے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
کامران چورنگی کے قریب امام بارگاہ پر دستی بم حملہ بزدلانہ عمل اور شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازش کا حصہ ہے، الطاف حسین
امام بارگاہ پر دستی بم حملے میں زخمی ہونیوالے عزازداران سے جناب الطاف حسین کا اظہار ہمدردی، صحت یابی کے لئے دعا
لندن۔۔۔30 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے گلستان جوہرکے علاقے کامران چورنگی کے قریب امام بارگاہ پردستی بم حملے کی سخت مذمت کی ہے اوراسے انتہائی بزدلانہ عمل اورشہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے لئے سوچی سمجھی سازش کے تحت امام بارگاہوں پرحملے کرکے معصوم شہریوں کونشانہ بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ عائشہ منزل کے قریب IRCامام بارگاہ پردستی بم حملے کے بعداب گلستان جوہرمیں کامران چورنگی کے قریب امام بارگاہ پرحملہ لمحہ فکریہ ہے اوراس بات کاثبوت ہے کہ بعض عناصرسوچی سمجھی سازش کے تحت امام بارگاہوں کونشانہ بناکرشہر میں فرقہ وارانہ فسادات کوہوادے رہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے امام بارگاہ پردستی بم حملے میں زخمی ہونیوالے عزازداران سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ امام بارگاہوں اورمساجدکی حفاظت اورشہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے انتظامات کومزیدموثربنایاجائے ۔جناب الطاف حسین نے اہل تشیع اوراہل سنّت سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کوبرقراررکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور عقیدہ ، مذہب اور فقہ کی بنیاد پر عوام کو آپس میں لڑانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں ۔


9/29/2024 10:15:36 PM