آسٹریلیاکے خلاف مسلسل تیسری سینچری بنا کرریکارڈقائم کرنے پر ممتازکرکٹریونس خان کوایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی زبردست مبارکباد
شاندارکارکردگی اورریکارڈقائم کرنے پر یونس خان کو ’’ لیجنڈ کرکٹر ‘‘ اور’’ دی بیسٹ کرکٹر آف دی ورلڈ ‘‘ کاخطاب دیتاہوں۔ الطاف حسین
اللہ تعالیٰ کرکٹ کی طرح زندگی کے ہرشعبہ میں پاکستان کو کامیابی وکامرانی عطاکرے۔ الطاف حسین
یونس خان دنیاکے چوتھے اورپاکستان کے پہلے کرکٹرہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین سینچریاں بنانے کااعزاز حاصل کیاہے
لندن۔۔۔30 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے 90 سال بعددنیاکے کسی بھی کرکٹرکی جانب سے آسٹریلیاکے خلاف مسلسل تیسری سینچری بنانے کااعزاز حاصل کرنے پر پاکستان کے ممتازکرکٹریونس خان کواپنی، رابطہ کمیٹی اورپوری قوم کی جانب سے زبردست مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یونس خان دنیاکے چوتھے اورپاکستان کے پہلے کرکٹرہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین سینچریاں بنانے کااعزاز حاصل کیاہے جس پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں اوراس شاندارکارکردگی اوردنیامیں پاکستان کانام روشن کرنے پر پر یونس خان کو’’ لیجنڈ کرکٹر ‘‘ اور ’’ دی بیسٹ کرکٹر آف دی ورلڈ ‘‘ The Best Cricketer Of the World کاخطاب دیتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے یونس خان کی جانب سے شاندارریکارڈقائم کرنے پر پوری قوم کوبھی مبارکبادپیش کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ کرکٹ کی طرح زندگی کے ہرشعبہ میں پاکستان کو کامیابی وکامرانی عطاکرے۔