خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کے بارے میں جو کچھ کہا تھا اس پر انہوں نے معذرت کرلی ہے، ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اس حساس موضوع سے جتنا دور رہیں بہتر ہے۔ الطاف حسین
خورشیدشاہ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر معافی مانگیں۔الطاف حسین
ہم مسئلوں کو الجھانا نہیں چاہتے بلکہ افہام و تفہیم کے ذریعے سلجھانا چاہتے ہیں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔29 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے آج کراچی اورحیدرآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی کی جانب سے لفظ ’’ مہاجر ‘‘ کوگالی قراردینے پر معذرت کے حوالے سے کہا کہ خورشیدشاہ نے لفظ مہاجر کے بارے میں جو کچھ کہا تھا اس پر انہوں نے معذرت کرلی ہے لہٰذا میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے کہتاہوں کہ یہ ایک حساس اورسنگین موضوع ہے، اس سے جتنادوررہاجائے بہتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مسئلوں کوالجھانا نہیں چاہتے بلکہ افہام وتفہیم کے ذریعے سلجھاناچاہتے ہیں۔ انہوں نے خورشید شاہ سے بھی گزارش کی کہ وہ اس پر اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر معافی مانگیں۔