طوفان نیلو فر کے پیش نظر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور اس کے رضاکاروں کو متحرک کردیا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا طوفان نیلو فر کے پیش نظر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے ساتھ اجلاس
رابطہ کمیٹی نے نذیر حسین میڈیکل اسپتال ، خورشید بیگم فلاحی ڈسپنسریوں اور دیگر طبی مراکز پر فی الفور ایمرجنسی نافذ کرنے اور کے کے ایف کی ایمبولینسیں شہر بھر میں اسٹینڈ بائی رکھنے کی بھی ہدایت کی
حکومت سندھ سے بھی سمندری طوفان نیلوفر کے پیش نظر شہر بھر کے اداروں کوفعال کرے اور فی الفور
ایمرجنسی کا نفاذ کرے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔29، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے ساحل پر متوقع طوفان نیلوفر کے پیش نظر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور اس کے رضاکاروں کو امدادی سرگرمیوں کیلئے متحرک کردیا ہے ۔گزشتہ شب رابطہ کمیٹی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کا ایک اجلاس ہوا جس میں ممکنہ طوفان نیلوفرکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کو نذیر حسین میڈیکل اسپتال ، خورشید بیگم فلاحی ڈسپنریوں اور دیگر طبی مراکز پرفی الفور ایمرجنسی نافذ کرنے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے شہر بھر میں اسٹینڈ بائی رکھنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سمندری طوفان نیلوفر کے پیش نظر شہر بھر کے اداروں کو فعال کرے اور فی الفور ایمرجنسی کا نفاذ کرے تاکہ کسی بڑے سانحہ سے ممکنہ طو رپر محفوظ رہا جاسکے ۔