Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ارکان قومی اسمبلی محترمہ کشور زہرا، محترمہ ثمن جعفری اور ارکان سندھ اسمبلی حاجی انور رضا اور افتخار کا عائشہ منزل کے نزدیک دستی بم حملہ سے نشانہ بنائے جانی والی امام بارگاہ، معصوم بچی بتول زہرا کی رہائشگاہ اور مقامی اسپتال کا دورہ

 Posted on: 10/28/2014

ایم کیوایم کے عوامی نمائندوں نے معصوم بچی بتول زہرا کے لواحقین اور زخمی افراد کے اہلخانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا
جناب الطاف حسین محرم کے مہینے میں دہشت گردی کے اس واقعہ پر دکھی ہیں، کشور زہرا، ثمن جعفری، حاجی انور رضا، افتخار عالم
کراچی ۔۔۔28، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی و شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ کشور زہرا ،حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ ثمن جعفری ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی حاجی انور رضا اور افتخار عالم نے عائشہ منزل کے نزدیک دستی بم حملہ سے نشانہ بنائے جانے والی امام بارگاہ ، شہید ہونے والی معصوم بچی بتول زہراہ کی رہائشگاہ اور مقامی اسپتال کادورہ کیا اور دستی بم حملہ میں شہید ہونے والی معصوم بچی بتول زہرا کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم فیڈرل ایریا سیکٹر کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے منتخب عوامی نمائندوں نے امام بارگاہ پر دستی بم حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس میں ملوث دہشت گرد فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں اور محرم الحرام کے مہینے کا تقدس پامال کرکے امت مسلمہ کے مسالک کے درمیان ایک دوسرے کیلئے نفرتیں پیدا کرنے کا مذموم عمل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین محرم کے مہینے میں دہشت گردی کے اس واقعہ پر دکھی ہیں اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ معصوم بچی بتول زہرا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے اور زخمی افراد کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔
 
9/29/2024 10:18:39 PM