Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خورشید شاہ کی جانب سے لفظ ’’مہاجر ‘‘کو گالی قرار دینے کے خلاف ایم کیوایم کا مظفر آبادپریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ


خورشید شاہ کی جانب سے لفظ ’’مہاجر ‘‘کو گالی قرار دینے کے خلاف ایم کیوایم کا مظفر آبادپریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 10/27/2014
خورشید شاہ کی جانب سے لفظ ’’مہاجر ‘‘کو گالی قرار دینے کے خلاف ایم کیوایم کا مظفر آبادپریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
مہاجر ہندوستان سے یہاں پہنچے تو پاکستان بن گیا ، مہاجر لفظ رسالت مآب ﷺ سے منسوب ہے
خورشید شاہ کا بیان توہین رسول ﷺ ہے
احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم کے زیر اہتمام آزاد کشمیر مظفر آباد زون کے ذمہ دارران کا خطاب 
مظفرآباد۔۔۔۔۔۔۔27 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آزاد کشمیر مظفر آبا د زون میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کو گالی قراردینے پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ممبر صوبائی تنظیمی کمیٹی ملک تنویر‘ زون انچارج عزت علی ‘ڈسٹرک انچارج چوہدری شاہد یعقوب ‘ زون ممبران پرویز درانی‘ علی سعید ‘ رفاقت کاظمی ‘ عمر شاہ ‘ ملک مصطفی ‘ سہیل سعید ،سینکڑوں کی تعدا میں خواتین ، بزرگوں ، بچوں، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء لفظ مہاجر کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خورشید شاہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے سنٹرل پریس کلب تک گئے جہاں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پرمقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہجرت سنتﷺ عظیم ہے اور اس پر عمل کرنے والا مہاجر کہلاتا ہے، پناہ گزینوں اور مہاجروں میں بڑا فرق ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر چلنا شروع کرتا ہے تو تاریخ تحریر ہوناشروع ہوتی اور جب پہنچتا ہے تو تبدیلی ہونا شروع ہوتی ہے ، مکہ سے مہاجر جب یثرب پہنچا تو وہ مدینہ بن گیا اور ہم ہندوستان سے یہاں پہنچے تو پاکستان بن گیا ۔مقررین نے کہا کہ لفظ مہاجر کو گالی دینا اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر لفظ قرآن کا عطا کردہ ہے اوردین اسلام کی تاریخ شاہد ہے کہ غزوات میں بھی مہاجرین و انصار کا پرچم علیحدہ ہوتاتھااور خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کی توہین کرکے توہین صحابہؓ ، توہین امام عالی مقام کی ہے ، مہاجر لفظ رسالت مآب ﷺ سے منسوب ہے ، قرآن کی تشریح کے مطابق جو اللہ کی راہ میں اپنا گھر بار ، کھیت ، کھلیان سب کچھ چھوڑ کر اللہ اور حب رسول ؐ کی راہ میں نکل جاتا ہے اسے مہاجر کہتے ہیں۔ مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’گالی گولی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی ‘‘’’منکرقرآن خورشید شاہ ۔۔۔مرد ہ باد ‘‘’’شرم کرو ، شرم کرو ، خورشید شاہ شرم کرو ‘‘’’حیا کرو حیاء کرو ۔۔خورشید شاہ حیا کرو ‘‘’’لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں ‘‘’’مہاجروں کو گالی دینے والے نے پاکستان کو گالی دی ‘‘’’شاتم رسول ؐ ، خورشیدشاہ ‘‘کے نعرے درج تھے۔بعدمیں مظاہرین پرامن طور پرمنتشرہو گئے ۔

9/29/2024 10:17:41 PM