Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کے وفودکی مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری


جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کے وفودکی مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری
 Posted on: 10/27/2014
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کے وفودکی مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری
احمدسلیم صدیقی کے ہمراہ حق پرست ارکان اسمبلی کی معروف عالم دین مذہبی اسکالر مولانااسددیوبندی اور علامہ علی کرارنقوی سے ملاقاتیں
امن دشمن عناصرسوچی سمجھی سازش کے تحت شہرمیں فرقہ واریت کوفروغ دینے کے لئے معصوم وبیگناہ لوگوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کوبرقراررکھنے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں
ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کے احترام کریں اور مقدس مہینے کی حرمت پامال کرنے والے عناصرکو کسی قیمت پرکامیاب نہ ہونے دیں ،احمدسلیم صدیقی
شہرمیں مذہبی رواداری ،بھائی چارگی کے فروغ اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کاوشوں ناقابل فراموش ہیں،علامہ علی کرارنقوی اورمولانااسددیوبندی سے ایم کیوایم کے وفدکی ملاقات
کراچی:۔۔۔27؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کے وفودکی مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام،مشائخ عظام ، مذہبی اسکالرز، مفتیان ،خطباء ،امام بارگاہوں اورمساجدکے منتظمین اورشیعہ سنی انجمنوں کے اراکین سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی کے ہمراہ حق پرست ارکان اسمبلی اقبال محمدعلی اورانوررضازیدی اوردیگرذمہ داران پرمشتمل وفد نے معروف عالم دین مذہبی اسکالر مولانااسددیوبندی اور علامہ علی کرارنقوی سے ملاقاتیں کیں اورمحرم الحرام میں مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرارکھنے کے حوالے سے قائدتحریک الطاف حسین کاخصوصی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پرمتحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمددیگراراکین بھی ہمراہ تھے۔مولانا اسد دیوبندی اورعلامہ علی کرارنقوی سے ملاقات میں احمدسلیم صدیقی نے گفتگومیں کہاکہ امن دشمن عناصرسوچی سمجھی سازش کے تحت شہرمیں فرقہ واریت کوفروغ دینے کے لئے معصوم وبیگناہ لوگوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں لہٰذااب ہم سب پربھاری ذمہ داری ہے کہ ہم محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کوبرقراررکھنے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں،ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کا احترام کریں اور محرم الحرام کے مقدس مہینے کی حرمت پامال کرنے والے عناصر کوکسی بھی قیمت پرکامیاب نہ ہونے دیں ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ محرام الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کوبرقراررکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔اس موقع پرمولانااسددیوبندی اورعلامہ علی کرارنقوی نے شہرمیں مذہبی رواداری ،بھائی چارگی کے فروغ اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں انہوں نے فرقہ وارانہ دہشت گردی کی وارداتوں میں شہیدہونے والے تمام شہداء کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی اورفرقہ واریت کے خاتمے،محرم الحرام میں قیام امن ومان سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرکے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

9/29/2024 10:15:03 PM