Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شاتم رسول خورشید شاہ نے اس لفظ مہاجر کو گالی کہہ کر پوری امت مسلمہ کی توہین کی ہے۔فضیل اسلم رانا


شاتم رسول خورشید شاہ نے اس لفظ مہاجر کو گالی کہہ کر پوری امت مسلمہ کی توہین کی ہے۔فضیل اسلم رانا
 Posted on: 10/27/2014
شاتم رسول خورشید شاہ نے اس لفظ مہاجر کو گالی کہہ کر پوری امت مسلمہ کی توہین کی ہے۔فضیل اسلم رانا
مہاجر کو گالی قرار دینے کی کوشش کی گئی تو مہاجروں سمیت تما م قومیتیں سراپا احتجاج ہیں۔پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی
مہاجر نام کو تضحیک کے طور پر استعمال کرنے والے توہین رسولﷺ، توہین صحابہ اور توہین اہل بیت کے مرتکب ہوئے ہیں ، عظیم فاروقی
کراچی۔۔۔۔۔27اکتوبر2014
متحدہ قومی موومنٹ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام ایک ہنگامی میتنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، میٹنگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے انچارج فضیل اسلم رانا نے کہا کہ مہاجر سے مراد صرف اردو بولنے والے افرادہی نہیں ہیں بلکہ ملک بھر میں دوسری زبانیں بولنے والے مہاجر موجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کریہ کہ لفظ مہاجرنہ صرف ہمارے پیارے نبی ﷺسے منسوب ہے بلکہ اس مبارک لفظ کا ذکر بارہا قرآن پاک میں بھی آیا ہے اورشاتم رسول خورشید شاہ نے اس لفظ مہاجر کو گالی کہہ کر پوری امت مسلمہ کی توہین کی ہے اور کسی بھی شکل میں کسی بھی جانب سے اس لفظ کی توہین براداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی نے کہاجناب الطاف حسین نے ہمیشہ مذہب و فرقہ ،رنگ، نسل اور زبان و قومیت انسانی خدمت کونہ صرف ترجیح دی ہے بلکہ اس کا عملی نمونہ بھی پیش کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج جب حکمراں جماعت کے ایک رہنما کی جانب سے لفط مہاجر کو گالی قرار دینے کی کوشش کی گئی تو مہاجروں سمیت تما م قومیتیں سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مہاجر حرمت اورعزت والا لفظ ہے اورجن ناعاقبت اندیش لوگوں نے مہاجر نام کو تحضیک کے طور پر استعمال کیا وہ توہین رسولﷺ، توہین صحابہ اور توہین اہل بیت کے مرتکب ہوئے ہیں وہ اللہ تعالی کے حضور اورملک بھرمیں بسنے والے مہاجروں سے معافی مانگیں۔

9/29/2024 10:16:48 PM