Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں کشمیر ریلی میں بلاول زرداری کے ساتھ بعض عناصر کے نازیبا سلوک کاواقعہ افسوسناک ہے۔ سینیٹر بابر غوری


لندن میں کشمیر ریلی میں بلاول زرداری کے ساتھ بعض عناصر کے نازیبا سلوک کاواقعہ افسوسناک ہے۔ سینیٹر بابر غوری
 Posted on: 10/26/2014
لندن میں کشمیر ریلی میں بلاو ل زرداری کے ساتھ بعض عناصر کے نازیبا سلوک کاواقعہ افسوسناک ہے۔ سینیٹر بابر غوری 
پاکستانی خواہ دنیا کے کسی بھی خطہ میں ہوں انہیں اپنے جذبات قابو میں رکھتے ہوئے مخالفین کو برداشت کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے ۔بابرغوری
اس افسوسناک واقعہ پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔بابرغوری
سندھ میں انتظامی یونٹس یعنی نئے صوبوں کے قیام کے سلسلے میں محاذ آرائی کے بجائے افہام وتفہیم کے ذریعے میز پر مسئلے کو حل کرلیا جائے تو یہ سندھ او رسندھ کے عوام کے مفاد میں ہوگا ۔بابرغوری 
حیدرآبادمیں تحریک انصاف کے دفترپر بعض عناصر کے حملے کا واقعہ قابل مذمت ہے، بابرغوری
لندن۔۔26 اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بابرخان غوری نے لندن میں ہونے والی کشمیر ریلی میں بلاو ل زرداری کے ساتھ بعض عناصرکی جانب سے کئے جانیوالے نازیبا سلوک پرسخت افسوس کیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آج بلاول زرداری کے ساتھ بعض عناصرنے جوسلوک کیا ہے مجھے اس واقعہ کا بہت دکھ ہوا ہے۔انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواہ وہ دنیا کے کسی بھی خطہ میں ہوں انہیں اپنے جذبات قابو میں رکھتے ہوئے مخالفین کو برداشت کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے ۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے بھی اس افسوسناک واقعہ پر دلی ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ بابر غوری نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی اپیل کی کہ سندھ میں انتظامی یونٹس یعنی نئے صوبوں کے قیام کے سلسلے میں محاذ آرائی کے بجائے افہام وتفہیم کے ذریعے میز پر بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کرلیا جائے تو یہ سندھ او رسندھ کے عوام کے مفاد میں ہوگا ۔بابرغوری نے حیدرآبادمیں تحریک انصاف کے دفترپربھی بعض عناصر کے حملے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔


9/29/2024 10:19:35 PM