Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق اورسچ بولنے والے علمائے کرام اورمشائخ ہمارے سرکاتاج ہیں ،ہمارے دلوں میں انکی بہت عزت ہے ۔ الطاف حسین


حق اورسچ بولنے والے علمائے کرام اورمشائخ ہمارے سرکاتاج ہیں ،ہمارے دلوں میں انکی بہت عزت ہے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/26/2014
حق اورسچ بولنے والے علمائے کرام اورمشائخ ہمارے سرکاتاج ہیں ،ہمارے دلوں میں انکی بہت عزت ہے ۔ الطاف حسین
ایم کیوایم فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورمذہبی رواداری کے قیام کیلئے شروع دن سے کوششیں کررہی ہے،جوکسی سے ڈھکی چھپی نہیں
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی ممتازعالم دین علامہ علی کرارنقوی سے فون پرگفتگو
آپ نے مثالی کوششیں کرکے فرقہ وارانہ قتل وغارتگری کے سلسلہ کوبندکرایا۔علامہ علی کرارنقوی کی جناب الطاف حسین سے گفتگو
آپ مذہبی رواداری،فرقہ وارانہ ہم آہنگی، نظام کی تبدیلی اور عوام کے حقوق کی جوجدوجہدکررہے ہیں اس میں علمائے کرام آپ کے ساتھ ہیں۔علامہ کرارنقوی کی قائدتحریک الطاف حسین سے گفتگو
لندن۔۔۔26 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ کسی مصلحت کے بغیرحق اورسچ بولنے والے علمائے کرام اورمشائخ ہمارے سرکاتاج ہیں اورہمارے دلوں میں ان کی بہت عزت ہے ۔ انہوں نے یہ بات ممتازعالم دین علامہ علی کرارنقوی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورمذہبی رواداری کے قیام کیلئے شروع دن سے کوششیں کررہی ہے جوکسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ علامہ علی کرارنقوی نے اتحادبین المسلین اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلے میں جناب الطاف حسین کی کوششوں کوسر اہتے ہوئے کہاکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اورعوام اس حقیقت کابرملااعتراف کرتے ہیں کہ ایم کیوایم کے قیام سے قبل کراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادات اورقتل وغارتگری کاسلسلہ جاری تھااورایک سازش کے تحت عوام کوآپس میں لڑایاجاتاتھالیکن آپ اورآپ کی جماعت ایم کیوایم نے مثالی کوششیں کرکے اس فرقہ وارانہ قتل وغارتگری کے سلسلہ کوبندکرایا۔علامہ علی کرارنقوی نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپ مذہبی رواداری،فرقہ وارانہ ہم آہنگی، ملک میں نظام کی تبدیلی اور عوام کونچلی سطح پر اقتدارواختیا راورحقوق دلانے کی جوجدوجہدکررہے ہیں اس میں علمائے کرام بھی آپ کے ساتھ ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے سلسلے میں علامہ علی کرار نقوی کی کوششوں کوسراہااورکہاکہ آپ جیسے حق پرست اورکسی بھی قسم کی مصلحت کوبالائے طاق رکھ کراورحق اورسچ بولنے والے علمائے کرام اورمشائخ ہمارے سرکاتاج ہیں اورہمارے دلوں میں ان کی بہت عزت ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے علامہ علی کرارنقوی کی درازی عمرکیلئے دعاکی ۔

9/29/2024 10:18:48 PM