علامہ نسیم عباس رضوی آف ملتان کی رحلت پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارافسوس
کراچی:۔۔۔25؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے علامہ نسیم عباس رضوی آف ملتان کی رحلت پردلی رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ علامہ نسیم عباس رضوی صاحب منفردلہجے کے بلندپائیہ عالم اورخطیب بھی تھے ایام اعزاء کی آمدآمدپرعلامہ نسیم بہت یاد آئینگے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے علامہ نسیم عباس رضوی کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم کے تمام لواحقین اورعقیدت مندوں سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہارکیااورکہاکہ علامہ نسیم عباس کی رحلت پرمجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان غمزدہ ہیں اوران کے درجات کی بلندی اورلواحقین کوصبرجمیل کے لئے دعاگو ہیں۔