کلید بردارخانہ کعبہ شیخ عبدالقادر زین العابدین الشیبی کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
شیخ عبدالقادر زین العابدین الشیبی کی وفات سے مسلم اُمہ ایک شریف النفس اور عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے ، الطاف حسین
جناب الطاف حسین نے شیخ عبدالقادر زین العابدین الشیبی کے لواحقین سے دلی تعزیت
مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔۔24اکتوبر2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کلید بردارخانہ کعبہ شیخ عبدالقادر زین العابدین الشیبی کے انتقال پردلی افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہا کہ شیخ عبدالقادر زین العابدین الشیبی کے انتقال سے مجھے ذاتی طور سے دلی صدمہ پہنچا ہے ، انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے مسلم اُمہ ایک شریف النفس ، برد بار اور درد دل رکھنے والی عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے ۔ جس کا خلا ء پُر ہونا مشکل ہے ۔ جناب الطاف حسین نے شیخ عبدالقادر زین العابدین الشیبی کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ آمین