بابرخان غوری کا جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانافضل الرحمن کوٹیلی فون،حملے کی مذمت
بابرغوری نے قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے مولانافضل الرحمن کی خیریت دریافت کی
حملے میں شہیدہونیوالے افرادکی مغفرت،درجات کی بلندی اورزخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا
مولانافضل الرحمن نے بابرغوری سے گفتگومیں جناب الطا ف حسین کاشکریہ اداکیااوران کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا
کراچی:۔۔۔23؍اکتوبر2014ء
سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرورکن رابطہ کمیٹی بابرخان غوری نے قائدتحریک الطا ف حسین کی ہدایت پرجمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانافضل الرحمن کوٹیلی فون کرکے اپنی اورقائدتحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی۔جمعرات کی شب مولانافضل الرحمن سے ٹیلی فون پرہونیو الی گفتگومیں بابرخان غوری نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم افرادکی شہادتوں پردلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے افرادکی جلدومکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعا بھی کی۔ اس موقع پرمولانافضل الرحمن نے بابرخان غوری سے گفتگومیں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیا اورجناب الطاف حسین کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔