معروف عالم دین عثمان یارخان کوان کی مذہبی خدمات پرخراج تحسین وخراج عقیدت
جناب الطاف حسین کی ہدایت پرمولاناتنویرالحق تھانوی کی مولاناعثمان یارخان شہیدکی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعاکی
کراچی:۔۔۔()
جناب الطا ف حسین نے معروف عالم دین عثمان یارخان کوان کی مذہبی خدمات پرخراج تحسین وخراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ یہ پہلاپروگرام ہے جس میں عثمان یارخان شریک نہیں۔جناب الطاف حسین نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ عثمان یارخان شہیدکے لئے دعافرمائے کہ عثمان یارخان جوہمیشہ اجلاسوں میں شریک رہے وہ آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہیں لہٰذاعلمائے کرام ان کے ایصال ثواب کے لئے دعافرمائیں۔یہ بات جناب الطا ف حسین نے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ علماء کرام ومشائخ عظام کے اجتماع میں شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرمعروف عالم دین مولاناتنویرالحق تھانوی نے قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پرمولاناعثمان یارخان شہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورانکے اہل خانہ کے صبرجمیل سمیت تمام شہداء کے اہل خانہ کے صبرجمیل کے لئے دعاکی ۔انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کی کوششوں کی کامیابی،دہشت گردی کے خاتمے،ہشت گردوں سے چھٹکارے کے لئے اجتماعی دعاکرائی۔