ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تصنیف ’’فلسفہ محبت ‘‘ کے انگریزی ترجمہ کی تقریب اجراء 24اکتوبر جمعہ کی شام میریٹ ہوٹل اسلام آباد کے مارقی ہال میں منعقد ہوگی
تقریب اجراء کے شرکاء سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین لندن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے
اسلام آباد۔۔۔23، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی تصنیف ’’فلسفہ محبت ‘‘ کے انگریزی ترجمہ \"PHILOSOPHY OF LOVE\"کی تقریب اجراء میریٹ ہوٹل اسلام آباد کے مارقی ہال میں مورخہ 24اکتوبر بروز جمعہ شام 5:00بجے منعقد ہوگی ۔تقریب اجراء کے شرکاء سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ تقریب اجراء میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی کے علاوہ شاعر ، دانشور ، ادیب ، پروفیسر ز ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، وکلاء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور عمائدین شہر شرکت کریں گے ۔