حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
حق پرست عوام و کارکنان رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ،قائد تحریک جناب الطاف حسین
لندن۔۔۔23، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سمیتاافضال کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سمیتا افضال کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔