Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بن قاسم ٹاؤن کی ہندوبرادری نے دیوالی کے پرمسرت موقع پرخورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات ہندوبرادری کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے لئے رابطہ کمیٹی کودیوالی کی مٹھائی پہنچائی


بن قاسم ٹاؤن کی ہندوبرادری نے دیوالی کے پرمسرت موقع پرخورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات  ہندوبرادری کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے لئے رابطہ کمیٹی کودیوالی کی مٹھائی پہنچائی
 Posted on: 10/20/2014
بن قاسم ٹاؤن کی ہندوبرادری نے دیوالی کے پرمسرت موقع پرخورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات 
ہندوبرادری کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے لئے رابطہ کمیٹی کودیوالی کی مٹھائی پہنچائی
قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والے اقلیتوں کے حقوق کے لئے آوازبلندکی ،احمدسلیم صدیقی اورسیف یارخان 
الطاف حسین کے سچے اورمحبتوں بھرے نظریے کی بدولت آج ہرمذہب وقوم سے تعلق رکھنے والے افرادایم کیوایم میں شامل ہیں،رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔20، اکتوبر2014ء 
دیوالی کے پرمسرت موقع پرجوگی موڑبن قاسم ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی ہندوبرادری کے معززین نے بن قاسم ٹاؤن کمیٹی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمدسلیم صدیقی اورسیف یارخان سے ملاقات کی اورقائدتحریک الطاف حسین کودیوالی کے تہوارکی مبارکبادپیش کرتے ہوئے انہیں مٹھائی پہنچائی ۔ اس موقع پراقلیتی امورکمیٹی کے انچارج منورالاسلام ودیگراراکین سردارکرشن سنگھ،الیاس کھوکھر،نوید ملک اوربشپ جاویدانجم بھی موجودتھے۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکبادپیش کی اور کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والے اقلیتوں کے حقوق کے لئے آوازبلندکی ہے اوریہی وجہ ہے کہ آج ہرمذہب وقوم سے تعلق رکھنے والے افرادایم کیو ایم میں شامل ہیں۔انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ہندوبرادری کودل کی گہرائیوں سے دیوالی کی مبارکبادپیش کی اوران کی جانب سے نیک خواہشات کااٖظہارکیا۔

9/29/2024 8:23:14 PM