حب آرسی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اورٹرک کے ہولناک تصادم میں 4بچوں سمیت 11افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔20، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حب میں آر سی ڈی شاہراہ پرمسافر کوچ اور ٹرک میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 4بچوں سمیت 11افراد کے جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹریفک حادثات سے بچنے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے ۔ انہوں نے بچوں سمیت جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ (آمین)