حق پرست عوام و کارکنان ایم کیوایم ایمپلائمنٹ سیل کے رکن شاہد شمس کے بھائی جاوید شمس کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین
لندن۔۔۔19، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ایمپلائمنٹ سیل کے رکن شاہد شمس کے بڑے بھائی جاوید شمس کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے حق پرست نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ بھی جاوید شمس کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔ واضح رہے کہ شاہی شمس کے بھائی جاوید شمس گزشتہ دنوں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے ہیں اور ان دنوں کراچی کے مقامی اسپتال کے انتہائی انگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔