ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت کی عبد الستار ایدھی اور فیصل ایدھی سے ٹیلی فون پر گفتگو
ڈاکٹر نصرت شوکت نے ڈکیتی کی واردات پر جناب الطا ف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی اور ملوث عناصر کی گرفتاری کے سلسلے میں ہر ممکن مدد و تعاون کرنے یقین دہانی کرائی
کراچی ۔۔۔19، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت نے معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی اور ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کھارادر میٹھا در میں ایدھی سینٹر اور عبد الستار ایدھی کی رہائشگاہ پر ڈکیتی کی واردات پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی افسوس کااظہار کیا ۔ ڈاکٹر نصرت شوکت نے عبد الستار ایدھی ، فیصل ایدھی اور عملے کے اراکین کی خیریت دریافت کی اور انہیں ایم کیوایم کی جانب سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے بھر پور مدد و تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر عبد الستار ایدھی اور فیصل ایدھی نے ڈکیتی کی واردات کے بعد خیریت دریافت کی اور ایم کیوایم کی جانب سے مد د و تعاون کی یقین دہانی کرانے پر جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہار بھی کیا ۔